آج کی تاریخ

بہاولپور:ٹرانسپورٹ کمپنی کو جنرل بس سٹینڈسے اینٹیں اکھاڑ کر راستہ بنانیکی اجازت

انچارج اے سی ٹرمینل شبیر عباسی نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا، سی او میونسپل کارپوریشن میاں اظہر جاوید کی سرپرستی کے باعث کارروائی صفر

لاری اڈا کامین گیٹ بھتہ مافیا کے سپرد ،روزانہ لاکھوں روپے افسران تک پہنچائے جاتے، یہ سب افسران کے حکم پر ہی ہوتا ہے:شبیر عباسی

[urdu_multicolumn columns=”2″]

بہاولپور(کرائم سیل) سی او میونسپل کارپوریشن میاں اظہر جاوید کی مبینہ سرپرستی میں انچارج اے سی ٹرمینل شبیر عباسی نے جنرل بس سٹینڈ کا نقشہ ہی بدل دیا ۔ٹرانسپورٹ کمپنی کو بھاری رشوت کے عوض جنرل بس سٹینڈ کی مین دیوار سے غیر قانونی طور پر اینٹیں اکھاڑ کر راستہ بنانے کی اجازت دے دی ۔
چوکی لاری اڈہ کا عملہ بھی غیر قانونی اقدامات کے آگے بے بس دیگر ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو میونسپل کارپوریشن کے غیر قانونی اقدامات پر شدید تحفظات ۔کمشنر بہاولپور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے میونسپل کارپوریشن میں انچارج اے سی ٹرمینل شبیر عباسی نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے اس کے لیے بلا خوف و خطرہ غیر قانونی اقدامات سے بھی باز نہیں آتا ان غیر قانونی اقدامات میں سی او میونسپل کارپوریشن میاں اظہر جاوید کی مکمل سرپرستی حاصل ہے
،جس کی وجہ سے اس کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی ۔لاری اڈا کے مین گیٹ کو بھتہ مافیا کے سپرد کر دیا ہے جہاں سے روزانہ لاکھوں روپے کھرے کر کے افسران تک پہنچاتا ہے ۔کچھ عرصہ قبل ایک ٹرانسپورٹ کمپنی سے بھاری رشوت لیکر جنرل بس سٹینڈ کی مین دیوار کو توڑ کر راستہ بنانے کی اجازت دے دی ۔
دیگر ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ جس طرح مین گیٹ پر گاڑیاں غیر قانونی کھڑی ہوتی ہیں اب شبیر عباسی اپنے چاہنے والوں کا ادھر غیر قانونی طور پر کوسٹر اور اے پی وی سٹینڈ بنوانے کا پروگرام بنایا ہوا ہے، جس کیلئے لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر حفاظتی دیوار کو توڑ دیا گیا ہے ۔
حیران کن طور پر لاری اڈا چوکی کے سامنے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے باوجود پولیس کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ۔شہر کے عوامی سماجی و سیاسی حلقوں نے کمشنر بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر دیوار تعمیر کروائی جائے اور اس سے فائدہ اٹھانے والے افراد اور انکے سہولت کار شبیر عباسی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔موقف لینے پر شبیر عباسی نے کہا کہ یہ سب افسران کے حکم پر ہی ہوتا ہے ۔

[/urdu_multicolumn]

شیئر کریں

:مزید خبریں