بہاولپور:’’قوم‘‘ کے انکشاف پرجنگلات افسران نے حکام کو ماموں بنادیا

بہاولپور(تحصیل رپورٹر) روزنامہ قوم کی خبر پر جنگلات افسران کا ایکشن دوہری چال میں بدل گیا۔ جنگلات افسران نے برائے نام کی کارروائی کر ڈالی ۔روزنامہ قوم کی نشاندھی پر لال سونہارا نیشنل پارک جنگلات کے رقبے پر با اثر افراد اور محکمہ کے ملازمین کا قبضہ کا معاملہ متعدد محکمہ جنگلات کے افسران نے کی انوکھی کارروائی ،غریبوں سے رقبہ واگزار، گھر مکانات مسمار کردئیے گئے۔ با اثر افراد ملازمین کے قریبی ساتھی تاحال رقبہ پر براجمان ہیں۔ محکمہ نے با اثر افراد کے سامنے بے بس گھٹنے ٹیک دیئے۔عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق بااثر افراد جو محکمہ جنگلات کے چند اہلکاروں کے ’’قریبی ساتھی‘‘ بتائے جاتے ہیں اس کے ساتھ ہی کچھ رقبہ پر محکمہ جنگلات کے ملازمین بھی بدستور سرکاری رقبہ پر براجمان ہیں۔لیکن محکمہ جنگلات کے افسران نے دوہری چال چلتے ہوئے غریبوں پر چڑھ دوڑے لیکن طاقتوروں کے سامنے مکمل طور پر بے بس دکھائی دیے اور گھٹنے ٹیک دیے۔عوامی حلقوں نے اس دوہری کارروائی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات نے اصل قابضین کو بچانے اور عالمی شہرت یافتہ نیشنل پارک کے قیمتی جنگلات کو تباہ ہونے سے بچانے کے بجائے کمزور طبقات پر ظلم کی انتہا کر دی۔عوام نے سیکرٹری فاریسٹ، چیف کنزرویٹر اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اصل بااثر قابضین کے خلاف شفاف اور سخت کارروائی کی جائے تاکہ محکمہ جنگلات کے افسران کا محاسبہ کیا جاسکے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں