بہاولپور ( نمائندہ قوم)ایڈوانس سکن ایستھٹک کلینک((Advanced skin Aesthetic clinic Bhawalpur پر ٹک ٹاکر ڈاکٹر سدرہ کا جلدی امراض ایکنی، ایگزیما الرجی، فنگل انفیکشن ،بالوں کے مسائل اور دیگر پیچیدہ جلدی بیماریوں کے جدید اور موثر علاج کے نام پر مریضوں کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے، شہری علاؤالدین نے ٹک ٹاکر ڈاکٹر سدرہ عزیز کے خلاف وزیراعلی پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دی گئی درخواستوں میں الزام عائد کیا کہ اس نے ڈاکٹر سدرہ عزیز سے سکن چیک اپ کیلئے گیا تو اس کو چیک کرانے پہلے سے ہی لیٹ بھیجا گیا اورفیس پندرہ سو بٹور لئے۔ ڈاکٹر سدرہ عزیز نے سکن کی ٹریٹمنٹ کے نام پر مزید آٹھ ہزار روپے ہتھیا لئے۔ ہزاروں روپے کی ادویات کا نسخہ تیار کر دیا جو ان کے ہی میڈیکل سٹور سے لینے کی ہدایت کی گئی۔اس نے بتایا کہ اسے ایک کمرے میں بٹھا کرایک کریم لگائی اور اگلے دس منٹ بعد سکن کی ٹریٹمنٹ کی یقین دہانی کرائی گئی۔ آدھے گھنٹے بعد جب عملے کو بتایا کےاس کا فیس سن ہوچکا ہے جو ٹریٹمنٹ کرنی ہے کریں تو اسےہر دس منٹ کا ٹائم دیکر ٹال مٹول سے کام لیا جاتا رہا۔ کلینک پر مسلسل دو سے ڈھائی گھنٹے خوار ہوتا رہا اور کسی نے اس کی بات نہیں سنی۔جب کریم کا اثر ختم ہوا تواس نے ریسپشن پر بتایا تو اسے بل تھما کررقم ہتھیا لی گئی۔علاج کے نام پر مجھ سے فراڈ کیا گیا ہے۔ڈاکٹر سدرہ عزیزکے خلاف فوری محکمانہ کارروائی کی جائے اور علاج کے نام پر ہتھیائی گئی رقم واپس دلائی جائے۔اس سلسلے میں عزیز ڈاکٹر سدرہ سے موقف لینے کے لیے انکے کلینک موبائل نمبر 03325501207 پر رابطہ کیا گیا تو انکی عرشین نامی اسٹنٹ نے کہا کہ ڈاکٹر صاحبہ کلینک پر موجود نہیں ہیں، رات نو بجے آئیں گی۔







