بہاولپور:تکبیر شاپنگ سنٹر سرکاری اراضی میگا فراڈ کیس، ملزمان کی رٹ پٹیشن کا ریکارڈ طلب

ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل تنخواہ سرکار سے لیتے،چوروں کی وکالت کر رہے، درجن بھر فائلوں پر مشتمل ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا تاکہ من گھڑت کہانیسنائی جا سکے:مدعی

اینٹی کرپشن، تفتیشی افسران ملزمان کے خلاف ٹرائل الجھانا چاہتے:دلائل

ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل محمد سلیم نے ملزمان عبدالعلیم سے مبینہ طور پر ساز باز کرلی

ملزمان کیخلاف مقدمہ کا چالان عدالت میں طلب کرنے کی مخالفت میں دلائل

اینٹی کرپشن عدالت نے تمام ریکارڈ 14 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) تکبیر شاپنگ سنٹر المائدہ ریسٹورنٹ سرکاری اراضی میگا فراڈ کیس میں محمد عباس فاضل سپیشل جج اینٹی کرپشن بہاولپور نے محمد سلیم ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل اینٹی کرپشن بہاولپور کی طرف سے ملزمان کی حمایت میں دیئے گئے دلائل اور ملزمان کے خلاف رپورٹ زیر دفعہ 173 ض ف عدالت میں پیش نہ کرنے کے دلائل سے عدم اتفاق کرتے ہوئے مقدمہ کی درجن بھر فائلیں اور ملزمان کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کا ریکارڈ آئندہ سماعت 14 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے، مدعی مقدمہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ محمد سلیم ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل نے ملزمان سے ساز باز کرکے تفتیشی ٹیم کی جانب سے جوڈیشل ایکشن کی سفارش کو سبوتاژ کردیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل تنخواہ سرکار سے لیتے ہیں مگر چوروں کی وکالت کر رہے ہیں کیونکہ مقدمہ نمبر 61/11 تھانہ اینٹی کرپشن بہاولپور کے درجن بھر فائلوں پر مشتمل ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کیا گیا تاکہ عدالت کو من گھڑت کہانی بیان کرکے گمراہ کیا جا سکے، عدالت نے ملزمان کی جانب سے ہائی کورٹ میں دائر رٹ پٹیشن نمبر 5149/2013 اور مقدمہ کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی ،محمد سلیم ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل اینٹی کرپشن بہاولپور نے ملزمان عبدالعلیم وغیرہ سے مبینہ طور پر ساز باز کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ کا چالان عدالت میں طلب کرنے کی مخالفت میں دلائل دیئے اور موقف اختیار کیا کہ سابق ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب کو مقدمہ کی تفتیش بہاولپور سے کسی دیگر ریجن میں ٹرانسفر کرنے اور تفتیشی ٹیم کیساتھ ریونیو افسر شامل کرنے کی سفارش کی تھی لیکن ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن نے نئی ٹیم بارے حکم جاری نہیں کیا اور سال 2013 میں مقدمہ کی اخراج رپورٹ عدالت ہذا سے مسترد کر دی گئی تھی اور ملزمان کی رٹ پٹیشن نمبر 5149/2013 میں عدالت ہذا کا آڈر چیلنج کیا گیا حکم معطل ہے اس لئے عدالت رپورٹ زیر دفعہ 173 ض ف طلب نہیں کرسکتی اس موقع پر مدعی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انٹی کرپشن بہاولپور کا سب سے بڑا کیس ہے مگر اینٹی کرپشن میں موجود بعض افسران تفتیشی افسران بالخصوص لیگل ونگ کی شروع دن سے کوشش رہی ہے کہ عدالت ہذا میں ملزمان کے خلاف ٹرائل الجھایا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں