آج کی تاریخ

بہاولپور؛طالبہ زیادتی، لیڈی ڈاکٹر کی سہولت کاری، میڈیکل رپورٹ میں معاملہ مشکوک

بہاولپور؛طالبہ زیادتی، لیڈی ڈاکٹر کی سہولت کاری، میڈیکل رپورٹ میں معاملہ مشکوک

بہاولپور(کرائم سیل) مقامی پولیس کی کمزور قانونی گرفت سے طاقت پکڑنے والے اوباش نوجوانوں کے ظلم اور زیادتی کا شکار ہو کر زیادتی اور تیزاب گردی کے ذریعے موت کے منہ میں دھکیلے جانے والی طالبہ سیماب کی اذیت سے مسخ شدہ لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ سہولت کاری کے بعد ابتدائی طبی میڈیکل رپورٹ میں وکٹوریہ ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر نے مبینہ رشوت کے عوض ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے لیئے فرانزک لیب میں نمونے بھی نہیں بھیجوائے اور جبکہ تیزاب گردی کو بھی اپنی رپورٹ میں کنفرم نہیں لکھا بلکہ (Suspected) لکھ دیا جس سے ملزمان کو ریلیف ملنے کے واشن امکانات پیدا کر دئیے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ بہاولپور تھانہ بغداد الجدید کے علاقے میں نجی ہاسٹل میں رہائش پذیر بہاولنگر کی تحصیل فورٹ عباس کی رہائشی طالبہ سیماب کو نوکری کا جھانسہ دیکر کئی روز تک اجتماعی زیادتی اور مبینہ تیزاب گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا جو طلم کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز وکٹوریہ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ مقتولہ کا پوسٹمارٹم مکمل کرکے وکٹوریہ ہسپتال کی انتظامیہ نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی جو اسے آبائی علاقے لے گئے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ بنانے والی لیڈی ڈاکٹرنے مبینہ بھاری رشوت یا سخت دباؤپر تیزاب کو رپورٹ میں نہیں لکھا حالانکہ طالبہ کےجسم کے نازک اعضاء پر مبینہ تیزاب ڈالا گیا تھا جو کہ جلے ہوئے تھے۔ لیڈی ڈاکٹر نے (Burn) تو تحریر کردیا تھا لیکن اس کے جسم کا جلنا تیزاب سے واضح تحریر نہیں کیا بلکہ (Suspected) لکھ کر اپنی جان چھڑا لی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق اس زیادتی کے بعد مقتولہ کے ورثا لیڈی ڈاکٹر کے خلاف احتجاج کرنا چاہتے تھے مگر ایس ایچ او تھانہ بغداد الجدید کی یقین دھانی اور تسلی کے بعد ورثاء نےلاش وصول کر لی۔ یاد رہے کہ پولیس اور میڈیکل آفیسر اس سنگین ظلم کے باوجود اصل حقائق اور واقعات کو پوشیدہ رکھنے میں مصروف ہیں اس واقعہ کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی نوٹس لیا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اس ظلم کے متاثرہ خاندان کو انصاف دلوانے میں کامیاب ہوتی ہیں یاں یہ کیس بھی دیگر کیسوں کی طرح فائلوں کی نذر ہو جائے گا۔ موقف لینے پر ایم ایس وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر عامر بخاری کے مطابق میڈیکل کرنے والی لیڈی ڈاکٹر گل فاطمہ نے زیادتی اور اطلاف عضو بارے لکھا ہے جس پر سنگین نوعیت کی دفعات لگتی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں