آج کی تاریخ

بہاولپور،کئی روز سے بھوکی بزرگ خاتون لقمہ اجل، بہن ہسپتال داخل

بہاولپور(قوم نیوز)بہاولپور میں بھوک کی وجہ سے بزرگ خاتون دم توڑگئیں جب کہ ان کی بہن اب بھی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ریسکیو کے مطابق ہفتے کے روزپڑوسیوں نے انہیں اطلاع دی کہ لوہار والی گلی کے ایک گھر میں دو بزرگ خواتین بے ہوش پڑی ہیں، ریسکیو اہلکار وہاں پہنچے تو ایک خاتون دم توڑ چکی تھیں جب کہ دوسری کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔بچ جانے والی خاتون کے مطابق وہ دونوں بہنیں کئی روز سے بھوکی پیاسی تھیں۔اہل محلہ کے مطابق دونوں خواتین غیرشادی شدہ اور گھر میں اکیلی رہتی تھیں،کوئی کمانے والا نہیں تھا، بہنوں کا ایک بھائی بھی تھا جو کافی عرصے لاپتہ ہے۔دم توڑنے والی بزرگ خاتون کی تدفین کردی گئی ہے، انتقال کرجانے والی خاتون کی بڑی بہن اب بھی ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں