بہالپور ،وفاقی محکموں کی کروڑوں کی سرکاری زمینیں القمر گارڈن ،خیابان خیرٹاون میں شامل

بہالپور،وفاقی محکموں کی کروڑوں کی سرکاری زمینیں القمر گارڈن ،خیابان خیرٹاون میں شامل

کیپشن:ریلوے اراضی پر بنایا گیا ٹاؤن کیلئے راستہ اور ریلوے کی اراضی پر ٹاؤن کیلئے لگائے گئے بجلی کے پول

بہاولپور (کرائم سیل)القمر گارڈن اور خیابان خیر ٹاؤن مالکان عبد الحمید اور محمد عمران،محمد رضوان نے ایف آئی اے افسران کی مبینہ سرپرستی میں وفاقی محکموں کی کروڑوں روپے کی سرکاری زمینوں کو دونوں ٹاؤنز میں شامل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور انکے اس کاروبار میں مبینہ طور پر پولیس کے دو حاضر سروس ڈی ایس پی کئی پلاٹ لیکر جبکہ ایف آئی اے اور واپڈا کے اہلکار فی پلاٹ اپنا کمیشن لیکر ٹاؤن ڈویلپرز نے انہیں پارٹنر بنا رکھا ہے جنہوں نے ایف آئی اے میں ہونے والی انکوائریوں کو بھی زیر التواء رکھا ہوا ہے اس لیے ریلوے ،واپڈا کو کروڑوں روپے کا خسارہ پہنچانے کے باوجود ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی ۔
1:- خیابان خیر ہاؤسنگ ایونیو چک نمبر 9 بی سی برقبہ 1_63 کنال پر واقع ہے۔ 2:- خیابان خیر کے تاحال 70 فیصد بھی ترقیاتی کام مکمل نہ ہوا ہے اس کے باوجود لیٹر نمبر 1652 مورخہ 25/8/2020 جاری کردہ میونسپل کارپوریشن آفیسر/ بلڈنگ انسپکٹر کے ٹاؤن خیابان خیر منظور ہو چکا ہے لہذا ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جائے۔
3:- مطابق ریکارڈ موجودہ مثل خیابان خیر ایونیو کے ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے میں میونسپل کارپوریشن کا عملہ اور ٹاؤن مالک کی ملی بھگت سے 25/8/2020 کو جاری کیا گیا تاکہ واپڈا میٹریل کا سامان اس وقت کے حساب سے لگایا جائے اور ڈویلپر کو کروڑوں کا فائدہ ہو سکے جبکہ 25/8/2020 کے لیٹر کے بعد ڈیمانڈ نوٹس نمبر 3364 میمو نمبر 55_1647مورخہ 15/2/2023 کو جاری کیا گیا۔
4:- ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ای میپکو ملتان نے ٹاؤن مالک کو مالی فائدہ دینے کے لیے میٹریل کا ریٹ لیٹر مورخہ 25/8/2020 کے تحت لگا کر ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا اور 2023 کے مطابق نہ لگایا گیا ہے۔
5:- سروے ٹیم آمدہ ملتان پروجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن میپکو ملتان/ فنانس ڈائریکٹر نے موقع ملاحظہ کرتے وقت نقشہ کو بنک والی گلی کی بجائے سابقہ غیر قانونی پول جو کہ ریلوے کی اراضی میں نصب ہیں جن سے اس سے قبل ریلوے اراضی سے متعلق کوئی این او سی نہ حاصل کیا گیا ہے جس کی بابت ریلوے آفسران نے متعدد بار واپڈا/ ٹی ایم او بہاولپور کو نوٹس جاری کیے مگر اس وقت کے ایس ڈی او جمیل چنڑ نے ٹاؤن مالک حاجی عبدالحمید سے بھاری رشوت کے عوض القمر گارڈن کو بجلی کی سپلائی جاری رکھی القمر گارڈن کا بھی سروے غیر قانونی طریقہ سے کروا کر ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا گیا تھا اسی طرح خیابان خیر کا بھی ملی بھگت سے سروے کروا کر ریلوے اراضی پر نصب غیر قانونی پول سے نقشہ بنوا کر بجلی کی غیر قانونی ترسیل شروع کرنے کا پلان ہے ۔
6:- ریلوے افسران اور واپڈا افسران کی ملی بھگت سے خیابان خیر کا ڈیمانڈ نوٹس نمبر 3364 القمر گارڈن ڈیمانڈ نوٹس نمبر 2596 غیر قانونی طریقہ کار سے جاری کیے گئے اور ٹیکنیکل طریقہ کار سے کرپشن کی گئی اور ٹاؤن مالکان عبدالحمید اور ان کے بیٹے محمد عمران محمد رضوان کو ملی بھگت سے کروڑوں روپے کا مالی فائدہ دیا گیا اور بھاری رشوت وصول کی گئی اور سرکاری خزانہ کو بھی کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا۔
7:- واپڈا قانون کے مطابق اگر ایک ہی فیملی ٹاؤن مالک ہو تو ڈائریکٹ گرڈ اسٹیشن سے سروے کر کے ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔
8:- غیر قانونی سروے اور ڈیمانڈ نوٹس سے واپڈا کی سپلائی کی وجہ سے گرڈ اسٹیشن بغداد الجدید اور بوسیدہ بجلی کی تاروں پر مزید لوڈ ڈالا جا رہا ہے جو کہ غیر قانونی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں