ملتان ( ) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق صوبہ پنجاب میں مکئی کی کاشت قریباً 20 لاکھ ایکڑ پر کی جاتی ہے۔ بہاریہ مکئی کی کاشت جنوری کے آخری عشرے سے فروری کے آخر تک کی جاتی ہے۔ بہاریہ مکئی کی کاشت کے لئے کاشتکار محکمہ زراعت کی منظور شدہ ہائبرڈ اقسام وائی ایچ 1898-، ایف ایچ988-، ایف ایچ1046-، وائی ایچ5427- ا ور وائی ایچ5482- کی کاشت کریں جبکہ مکئی کی عام منظور شدہ اقسام میں گوہر19-،ساہیوال گولڈ، سمٹ پاک، پاپ1-، سویٹ1- اور ملکہ2016- کی کاشت کریں۔ بہاریہ مکئی سے فی ایکڑ زیادہ پیداوار لینے کے لئے متوازن کھادوں کا استعمال بیحد ضروری ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مکئی کے کاشتکارہائبرڈ اقسام کے لئے کمزور زمین میں بوقت بوائی تین بوری ڈی اے پی+ دوبوری ایس او پی+ ایک چوتھائی بوری یوریا استعمال کریں۔درمیانی زمین کے لئے اڑھائی بوری ڈی اے پی+ ڈیرھ بوری ایس او پی جبکہ زرخیز زمین میں بوقت بوائی دو بوری ڈی اے پی+ایک بوری ایس او پی استعمال کریں۔مکئی کی عام اقسام کے لئے بوقت بوائی کمزور زمین میں اڑھائی بوری ڈی اے پی+ ڈیرھ بوری ایس او پی جبکہ درمیانی زمین میں ڈیرھ بوری ڈی اے پی+ ڈیرھ بوری ایس او پی۔اس کے علاوہ زرخیز زمین میں ڈیرھ بوری ڈی اے پی+ ایک بوری ایس او پی استعمال کریں۔مکئی کی متوازن کھادوں کے استعمال سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔کاشتکار اپنے دستیاب بجٹ کے مطابق مکئی کی متوازن کھادوں کے استعمال کے لئے موبائل ایپ” کھاد حساب” سے بھی راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
0-0-0-0-0
