آج کی تاریخ

بہاالدین زکریا یونیورسٹی کی بس نے طالبہ کو کچل دیا۔ بس ڈرائیور گرفتار

بہاالدین زکریا یونیورسٹی کی بس نے طالبہ کو کچل دیا۔ بس ڈرائیور گرفتار

ملتان میں بہاالدین زکریا یونیورسٹی کی بس کی موٹر سائیکل کو ٹکرسے نجی کالج کی طالبہ جاں ہوگئی جبکہ موٹر سائیکل سوار بچہ زخمی ہوگیا ،،،،، 18 سالہ اقرا مہر کے والد محمد اقبال ٹریفک پولیس میں وارڈن آفیسر تعینات ہیں  

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 18 سالہ اقرا مہر اپنے بھائی ابوذر کیساتھ کالج جارہی تھی کہ سیداں والا بائی پاس پر  بہاالدین زکریا یونیورسٹی کی بس سے ٹکرا گئی اور بس کے پچھلے ٹائر کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہوگئی

بس ڈرائیور کی شناخت محمد نعیم کے نام سے ہوئی جسے حادثے کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا ،، یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق محمد نعیم قابل اور  لائسنس ہولڈر ڈرائیور ہے ،،، ڈرائیور نے بچی کو بچانے کی پھرپور کوشش کی ،،،،حادثے کا شکار ہونے والا موٹر سائیکل ایک کم عمر بچہ چلا رہا تھا

حادثے میں جاں بحق ہونے والی طالبہ اقرا مہر کے والد ٹریفک پولیس میں وارڈن افیسر تعینات ہیں ،،، اطلاع ملنے پر ٹریفک وارڈنز اور اہلخانہ کی کثیر تعداد میں تعزیعت کرنے گھر پہنچ گئے ،،،،

شیئر کریں

:مزید خبریں