بھکر( اعجاز خان شاہانی سے) بھکر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عطائیت کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سحرش یاسین ان ایکشن۔عطائی پریکٹیشنرز اور زائدالمیعاد ادویات کے خلاف سخت آپریشن کے دوران متعدد میڈیکل سٹورز پر چھاپے مارے گئے اور انہیں سیل کیا گیا۔غیرقانونی طور پر پریکٹس کرتا شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو ہیلتھ بھکر ڈاکٹر مظہر خان کی ہدایات کے مطابق عطائیت اور زائدالمیعاد ادویات کے خلاف انسدادی کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر سحرش یاسین DDHO نے مختلف میڈیکل سٹورز کو چیک کیا۔اس دوران کالج روڈ پر قائم میڈیکل سٹور پر غیرقانونی پریکٹس کرتے ہوئے عطائی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ موقع پر ملزم سے استعمال شدہ سرنجیں اور دیگر مواد بھی برآمد کرلیاگیا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کاآغاز کردیا گیاہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈاکٹر سحرش یاسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عطائیت کے انسداد کو مزید مؤثر اور تیز بنانے کا مطالبہ کیاہے۔
