آج کی تاریخ

بھنڈی والے پانی کا وائرل ٹرینڈ: صحت پر اس کے اثرات کی حقیقت جانئے

حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر بھنڈی والے پانی کا ایک نیا ٹرینڈ وائرل ہو رہا ہے، جس میں کچی بھنڈی کو رات بھر پانی میں بھگو کر اگلے دن اس پانی کو پینے کی بات کی جارہی ہے۔ اس ٹرینڈ کو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے، آنتوں کی صحت اور وزن کے انتظام کے لیے ایک قدرتی علاج کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے۔
غذائی ماہر انجیلا گراہم نے اس ٹرینڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاکرز اسے مختلف صحت کے فوائد کے طور پر پیش کر رہے ہیں، لیکن کیا یہ واقعی فائدہ مند ہے؟
بھنڈی غذائیت سے بھرپور سبزی ہے، جو وٹامن K، C، فولیٹ، وٹامن B6 اور مینگنیز جیسے ضروری اجزاء فراہم کرتی ہے۔ تاہم، انجیلا کے مطابق، یہ ابھی تک واضح نہیں کہ بھنڈی کے پانی میں ان غذائی اجزاء کا کتنا حصہ منتقل ہوتا ہے اور یہ پانی صحت پر کتنی مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ بھنڈی کی سبزی کے کئی صحت فوائد ہیں، لیکن اس کے پانی میں اتنی غذائی طاقت نہ ہونے کا امکان ہو سکتا ہے جتنا کہ اس سبزی میں ہوتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں