بھانی والا گینگ کا ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او مظفرگڑھ کو چیلنج، راستے پر شیشے پتھر بچھا دیئے، گزرنا مشکل

ملتان ( عوامی رپورٹر) بھانی والاراستہ بند کرنیوالے غنڈہ عناصرنے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اورڈی پی او مظفرگڑھ کی رٹ چیلنج کردی۔انتظامی کارروائی کے بعدراستہ تو کھل گیاہے مگرغنڈہ عناصرنے راستے پرشیشے،پتھراوربوتلیں توڑکربچھادی ہیںتاکہ کوئی گزرنہ سکے۔اہل علاقہ نئی مشکل سے دوچارہوگئے۔اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنرسے نوٹس لینےاورڈی پی اومظفرگڑھ سےجرائم پیشہ عناصرسے فوری آپریشن کامطالبہ کیاہے۔واضح رہےکہ روزنامہ قوم میں شائع ہونے والی خبر پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ اور ڈی پی او مظفرگڑھ سید ظفر علی شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے راستہ کھولنے اور کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔ دوسری طرف روزنامہ قوم میں خبر شائع ہونے کے بعد یونین کونسل بھنڈہ اسحاق تھانہ شہر سلطان کے موضع کلر والی دوم کی بستی بھانی والا میں غنڈہ عناصرکے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں اور انہوں نے علاقے میں لوگوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور ڈی وی او مظفرگڑھ نے ان اوباش عناصر کے خلاف رپورٹ طلب کر لی ہے اور ڈی پی او مظفرگڑھ نے تھانہ شہر سلطان کو ہدایت کی ہے کہ ان کے خلاف مفصل رپورٹ بنا کر انہیں بھجوائی جائے جبکہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے متعلقہ نائب تحصیلدار کے ذریعے ریکارڈ سے معلومات فراہم کرنے کے لیے کہا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق یونین کونسل بھنڈہ اسحاق، تھانہ شہر سلطان تحصیل جتوئی موضع کلر والی دوئم،ڈمر والا روڈ، بستی بھانی والامیںراستہ بند کرنے والوںمیں اقبال ولد عزیز، عابد ولد اقبال، صابر ولد اقبال، نوید ولد عابد، شعیب ولد محمد شفیع وغیرہ شامل ہیں۔ان لوگوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔واضح رہےکہ کلروالی عیسن والی بستی بھانی والا کے بدنام زمانہ چور ،جواری اور جرائم پیشہ ملزمان میں عابد اقبال ،صابر اقبال، محمد اقبال، نوید عابد وغیرہ نے 40گھروں کا سرکاری راستہ بند کردیا تھا۔سولنگ کی اینٹیں بھی اکھاڑ کر گھر لےگئے۔ متاثرین کے بچوں کو بھی سکول جانے میں دشواری کاسامناہے۔متاثرہ خاتون تسلیم مائی زوجہ محمد ارشد اور منیر احمد نے دفتر پریس کلب میں پہنچ کر بتایا تھاکہ ملزمان جتوئی گروپ کے ہیں اور ملزمان رات کو ہمارے گھر کے اردگرد میں غیرقانونی اسلحہ سے فائرنگ بھی کرتے ہیں ۔ہماری جان کو شدید خطرہ ہے۔ ڈی پی او مظفرگڑھ ایس ڈی پی او جتوئی اور ایس ایچ او تھانہ شہرسلطان فوری ایکشن لیں ۔تھانہ شہرسلطان کے علاقہ کلروالی پل عیسن والی بستی بھانی کی رہائشی خاتون تسلیم مائی زوجہ محمد ارشد قوم گوپانگ اور منیر احمد نے کہا کہ ملزمان بااثر اور طاقتور ہیں اور ملزمان نے سرکاری سولنگ اکھاڑ کر 40گھروں کا راستہ بھی بند کردیا جس میں سیکڑوں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ان کے بچوں کو بھی سکول نہیں جانے دیتے۔ ہم ڈی پی او مظفرگڑھ، ایس ڈی پی او جتوئی اور ایس ایچ او شہرسلطان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔مدعیہ تسلیم مائی کا کہنا ہے کہ یہ ملزم غیرقانونی اسلحہ کے زور پر مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں اور رات کو بھی ہمارے گھروں کےا ردگرد ہوائی فائرنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے بچے خوف سے ڈر جاتے ہیں ۔ہم اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں۔

#dpomuzaffargarh #cpomuzaffargah #commissionermuzaffargarh #dcmuzaffargarh

شیئر کریں

:مزید خبریں