ہم زندہ قوم ہیں

بھارت میں آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کے خلاف ایف آئی آر درج

FIR filed against Australian all rounder Mitchell Marsh in India

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر مچل مارش کے خلاف نئی دہلی میں ایف آئی آر درج کرادی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مچل مارش کے خلاف پنڈت کیشو نامی ایک ایکٹیوسٹ نے دہلی گیٹ پولیس اسٹیشن میں مقد مہ درج کرادیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم سے آسٹریلوی کھلاڑی کے بھارت میں کھیلنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مچل مارش کے خلاف ایف آئی آر کی بنیاد ان کی وہ تصویر ہے جس میں وہ ورلڈ کپ کی ٹرافی پر ٹانگیں جمائے پوز دے رہے ہیں۔مچل مارش کی اس وائرل تصویر نے بھارتیوں کو چراغ پا کردیا ہے اور وہ آل راؤنڈر کی اس حرکت کو ٹرافی کی بے توقیری کے ساتھ ساتھ ایک ارب 40 کروڑ بھارتیوں کی تذلیل سے تعبیر کررہے ہیں۔اسی بنیاد پر پنڈت کیشو نامی شخص نے مچل مارش کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی سے آسٹریلوی کھلاڑی کے بھارت میں کھیلنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین مچل مارش کو تہذیب کا درس دیتے دیکھائی دیئے جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی آسٹریلوی کرکٹر بھی خوب تنقید کی اور آئی سی سی ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔اب بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کیلئے انسٹاگرام اسٹوری پر مچل مارش، لیونل میسی اور سابق کپتان کپل دیو کی ٹرافیز کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایموجی کے ذریعے فرق ظاہر کرنے کی کوشش کی۔