Post Views: 131
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی، فلسطین کے مسئلے اور دیگر اہم قومی و بین الاقوامی معاملات پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم پاکستان کسی بھی جارحانہ اقدام کا پوری قوت اور تیاری کے ساتھ جواب دے گا۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے بھی بھارت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی مسلمانوں کے خلاف شدید تعصب رکھتا ہے، اور جہاں بھی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف محاذ کھلتا ہے، وہ اس کا حصہ بننے سے گریز نہیں کرتا۔







