آج کی تاریخ

بھارتی کرکٹر پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کے فیورٹ کھلاڑی بن گئے

راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھارتی کرکٹر پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کے فیورٹ کھلاڑی بن گئے۔ پنجاب کیرکولم اینڈ ٹیکسٹ بورڈ نے اردو کی نہم جماعت کی درسی کتاب میں بھارتی کرکٹر رویندرا جدیجا کی تصویر دوبار پرنٹ کی طلبہ کے والدین اور محب وطن حلقے حیران وپریشان کہ پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کے ذمہ داران بھارتی کرکٹر رویندرا جدیجا کی تصویر شامل نصاب کرکے پاگستانی طلبہ کو کیا پیغام اور تعلیم دینا چاہتے ہیں پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی اردو مضمون کی جماعت نہم کی درسی کتاب کے صفحہ نمبر 112 پر گلابی انگلش اور اردو میں سبق ۱۵ میں لکھی گئی نظم” کرکٹ اور مشاعرہ”کے عنوان کے ساتھ اور نظم کے اختتام پر دو بار بھارتی کرکٹر رویندرا جدیجا کی تصویر پرنٹ کی گئی ہے جوکہ علمی اور ادبی حلقوں کے لئے باعث تعجب ہے کہ درسی کتب نظریہ پاکستان کے تقاضوں کے مطابق مرتب کی جاتی اور چھاپی جاتی ہیں لیکن نہم اردو کی درسی کتاب میں پاکستانیت کے بنیادی عنصر کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے واضح رہے کہ پنجاب کریکولم اینڈٹیکسٹ بورڈ لاہور نے اردو نہم کی مذکورہ درسی کتاب نئے نصاب کے مطابق فروری 2025ء میں شائع کی ہے اور پنجاب بھر کے سرکاری اور غیر سرکاری ہائی سکولز میں لاکھوںطلبہ کو پڑھائی جارہی ہے لیکن بھارتی لابی کے زیر اثر ایسے نئے نصاب پر محب وطن حلقوںنے شدید احتجاج کیا ہے۔ نظر یہ پاکستان فورم ضلع راجن پور کے صدر سید مشتاق احمد رضوی نے وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ اردو کا درسی نصاب مرتب کرنے والے بھارت نواز عناصر کا محاسبہ کیا جائے اور اردو کی نہم کی درسی کتاب سے بھارتی کرکٹر کی تصویر نکال کر اردو کی کتاب دوبارہ شائع کی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں