Post Views: 101
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر دلی میں سکول کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ تاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں لگا جاسکا۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تاحال ہلاکتوں اورزخمیوں کا اندازہ نہیں ہوسکا۔ اس حوالے سے متعلقہ ادارے چھان بین کررہے ہیں۔ جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ بھی جائے حادثہ پر پہنچ گیا ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تلاشی کا عمل بھی جاری ہے۔ دھماکے کی نوعیت سامنے آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
تاہم اتوار کے باعث سکول میں چھٹی تھی۔







