Post Views: 90
بھارت سے آئی خاتون ندا نے لاہور کے لڑکے فہد سے شادی کرلی،سوشل میڈیا پر دوستی ہونے کے بعد خاتون نے اپنی محبت کو پا لیا، پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار خاتون نے پاکستان آتے ہی نکاح کر لیا، پریمی جوڑے نے نکاح کیا اور گھر والوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا، خاتون کا کہنا تھا کہ اسکا نام ندا اشرف ہے۔میں ہمیشہ سے پاکستان آنا چاہتی تھی، مجھے پاکستان بہت پسند ہے، میں اپنے شوہر سے بہت پیار کرتی ہوں اور ہمیشہ اسکے ساتھ رہنا چاہتی ہوں،
ایڈووکیٹ علی اکبر نے بھارت سے آئی خاتون کا نکاح کروایا، نکاں کے بعد خاتون کی پاکستانی شہریت کے لئے درخواست دی جائے گی، بھوپال مدھ پردیش سے آنے والی خاتون گریجویٹ ہے اور بچوں کو پڑہاتی ہے







