چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

بھارت؛ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر نوجوان کو ہندوتوا شدت پسندوں نے قتل کر دیا

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر منگلور میں ایک نوجوان کو صرف “پاکستان زندہ باد” کا نعرہ لگانے کی پاداش میں ہندوتوا انتہا پسندوں نے بے رحمی سے مار ڈالا۔
یہ افسوسناک واقعہ منگلور کے بھاترا کلورتی مندر کے قریب پیش آیا، جہاں ایک کرکٹ میچ جاری تھا۔ دورانِ میچ کسی بات پر نوجوان کی سچن نامی شخص سے تکرار ہوئی، جس کے بعد سچن نے اپنے دیگر ساتھیوں کو بلا لیا۔
ہجوم نے نوجوان پر لاٹھیوں، ڈنڈوں اور آہنی راڈوں سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے لاش قبضے میں لے کر قتل میں ملوث 15 افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ 3 ملزمان تاحال فرار ہیں۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ شدید جسمانی چوٹیں اور خون کا زیادہ بہاؤ قرار دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقتول کی شناخت اب تک ظاہر نہیں کی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں