آج کی تاریخ

بچے کے سکول میں ویپ کےسوٹے، والدین نے خود دلوا ئی، انتظامیہ ہکابکا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کے ایک نجی سکول میں چوتھی کلاس کے طالبعلم کے ویپ، الیکٹرک سگریٹ پینے پر سکول انتظامیہ نے سخت ترین نوٹس لیتے ہوئے طالبعلم کے والدین کو سکول طلب کر لیا۔جیسے ہی چوتھی جماعت کےطالبعلم نے سگریٹ پینا شروع کی تو ٹیچر کے نوٹس لینے پر طالبعلم نے ویپ اپنی جرابوں میں چھپا لی جس پر ٹیچر نے بچے کے جوتے اور جرابیں اتار کر ویپ برآمد کی اور پرنسپل کو مطلع کیا۔ سکول انتظامیہ کی جانب سے والدین کو مطلع کرنے کے بعد حیران کن طور پر الٹا والدین سکول انتظامیہ پر بھڑک اٹھے اور سکول انتظامیہ کو کہا کہ ہم نے خود اپنے بچے کو خرید کر دیا ہے اور ہمیں کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں اور اس ویپ یا ای سگریٹ میں کسی قسم کا کوئی نشہ موجود نہیں ہوتا۔ سکول انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق تعلیمی اداروں کو سموکنگ فری کرنے کی بابت یاد دہانی کروائی گئی مگر والدین اپنی ضد پر قائم رہے اور بالآخر سکول انتظامیہ نے ہی والدین سے بچے کو مزید اپنے سکول میں پڑھانے سے معذوری ظاہر کی اور بچے کو کسی بھی سکول میں داخلے کے لیے این او سی جاری کر دیا۔ سکول انتظامیہ کا موقف تھا کہ وہ اپنے سکول کا ماحول کسی صورت میں خراب نہیں ہونے دیں گے۔ یاد رہے کہ چوتھی کلاس کے اسی طالبعلم کے بڑے بھائی جو کہ چھٹی جماعت کا طالبعلم ہے کو بھی والدین نے ویپ یا ای سگریٹ خرید کر دیا ہوا ہے مگر چوتھی کلاس کے طالبعلم نے کلاس میں ہی ویپ پینا شروع کر دیا تھا۔ اسی کلاس کے ایک طالبعلم نے اسی بچے کو 1100 روپے جمع کر کے لا کر دیئے کہ ویپ میرے لیے بھی لیتے آنا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں