بُچ ولاز ہاؤسنگ سکیم غیر قانونی توسیعی رقبہ، نیب ایم ڈی اے پہنچ گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) بُچ ولاز ہاؤسنگ سکیم کے غیر قانونی توسیعی رقبہ کی منظوری کا منصوبہ، نیب افسران ایم ڈی اے آفس پہنچ گئے ، سکروٹنی کمیٹی کے ممبران پریشانی میں مبتلا، آئندہ اجلاس میں کیس مسترد ہونے کے امکانات بڑھ گئے تفصیل کے مطابق دو روز قبل بدھ کو ایم ڈی اے کی سکروٹنی کمیٹی کا یک نجاتی ایجنڈا پر اجلاس ہوا جس میں بچ ولاز ہاؤسنگ سکیم کے غیر قانونی توسیعی رقبہ کی منظوری دی جانی تھی مگر اجلاس کے ممبران نے منظوری کے لئے لوکل گورنمنٹ ماسٹر پلان پر اعتراض اٹھایا اور متعلقہ ڈائریکٹر سے اس بارے جواب طلب کیا جس پر اجلاس معطل کردیا گیا ، اجلاس کے اگلے ہی روز نیب کے ڈائریکٹر عبد الخالق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس انعم خان ایم ڈی اے آفس پہنچ گئے ، ڈی جی ایم ڈی اے راشد ارشاد، اے ڈی جی ملک عطاء الحق کھوکھر اور ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس افسران سے ملاقات کی جس میں غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خاتمے اور منظور شدہ نقشہ جات و قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق بچ ولاز کے توسیعی رقبہ کی منظوری کے حوالہ سے اجلاس کے فوری بعد نیب افسران کے ایم ڈی اے کے دورہ سے سکروٹنی افسران پریشان ہوگئے ہیں اور بچ ولاز کا کیس آئندہ اجلاس میں مسترد ہونے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں