آج کی تاریخ

میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

بونیر قتل کیس کا ڈراپ سین: منگیتر ہی قاتل نکلی

بونیر کے شہری کے قتل کا معمہ حل، قاتل کوئی اور نہیں بلکہ اس کی اپنی منگیتر نکلی، جس نے ساتھی کی مدد سے ابرار کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف کی ہدایت پر ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل محمد اشفاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تاتارا کیڈٹ قمر شہزاد، تفتیشی افسران اور لیڈیز پولیس پر مشتمل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان کو ایک ہفتے کے اندر گرفتار کرلیا۔
تحقیقات کے دوران مقتول ابرار ولد بہرام کی منگیتر کو شامل تفتیش کیا گیا، جہاں اس کے متضاد بیانات پر مزید پوچھ گچھ کی گئی۔ بالآخر اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے ساتھی ظہیر ولد رمیز کے ساتھ مل کر ابرار کو قتل کروایا۔ ملزمہ کے مطابق، اس کے ظہیر کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے اور وہ اس رشتے سے ناخوش تھی۔
پولیس نے ملزم ظہیر کو بھی گرفتار کرلیا، جب کہ آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔ خاتون ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واقعہ 27 مارچ کو پیش آیا تھا، جب مقتول کے چچا محبت خان نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ ایس پی کینٹ ڈویژن نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس نے جدید تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کیں اور ملزمان کو بے نقاب کر دیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں