بورےوالا(نامہ نگار)خاونداور سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے زخمی ہونے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی،پولیس نے مقدمہ درج کرکےتین ملزمان گرفتار کر لیے،پولیس ذرائع کے مطابق چند روز قبل نواحی گائوں 505/ای بی کی رہائشی خاتون شبنم کوثر کو اس کے خاوند شاہد نے مبینہ طور پر اپنے والدین کے ساتھ مل کر سوٹوں اور ہتھوڑے سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی تھی جسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن تشویشناک حالت کے باعث ساہیوال ریفر کردیا گیا تھا گزشتہ روز وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی پولیس رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے بھائی شعبان کی مدعیت میں خاوند شاہد سلیم ،سسر محمد سلیم اور ساس شمیم بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہےپولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو خاتون پر مبینہ طور پر ناجائز تعلقات کا شبہ تھا جس پر یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون چار کمسن بچوں کی ماں تھی جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔







