آج کی تاریخ

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز: قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ تیار، شاداب خان باہر

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی تشکیل مکمل کر لی گئی ہے، جو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں شرکت کرے گا۔
ذرائع کے مطابق، ویسٹ انڈیز میں ہونے والے تین میچز ٹی ٹوئنٹی ہوں گے یا ون ڈے فارمیٹ میں، اس کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔ اسکواڈ کی حتمی منظوری چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے دی جائے گی، اور جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
لیگ اسپنر شاداب خان اس سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے، کیونکہ ان کے کندھے میں تکلیف پائی گئی ہے اور ممکنہ طور پر سرجری کی ضرورت بھی پیش آسکتی ہے۔
نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینے کے لیے کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے مشاورت سے اسکواڈ تشکیل دیا ہے۔
بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے قبل تربیتی کیمپ سات جولائی سے کراچی میں شروع ہوگا، جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن چھ جولائی کو پاکستان پہنچ جائیں گے۔
قومی ٹیم سولہ جولائی کو ڈھاکہ روانہ ہوگی، جہاں 20، 22 اور 24 جولائی کو میچز شیڈول کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد ٹیم امریکہ جائے گی جہاں پہلے تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور پھر ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ طے شدہ ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تبدیل کر دیا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں