Post Views: 52
آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔۔، خوارج سے مقابلے میں 12 جوان شہید ہوئے جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں چھ خوارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے ہیں۔، آئی ایس پی آر نے شہادت پانے والے شہدا کی تصاویر جاری کردی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک کر دیے گئے جبکہ خوارج کے خود کش حملے میں 12 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید ہونے والوں میں پاک فوج کے 10 اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 2 اہلکار شامل ہیں۔
وزیراعظم پاکستان، صدر مملکت اور وزیرداخلہ محسن نقوی سمیت اعلی عسکری قیادت نے شہدا کی قیادت کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس عظم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی