تازہ ترین

بند بوسن: غیر قانونی ہاؤسنگ مافیا بے لگام، انتظامیہ خاموش، شہری حقوق پس پشت

بند بوسن( نامہ نگار) بند بوسن میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا راج برقرارمتعلقہ محکمے کارروائی سے گریزاں، ملی بھگت کے شواہد مزید واضح ،مسلسل نشاندہی کے باوجود خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ حصہ وصول ہو چکابند بوسن اور مضافات میں درجنوں غیر قانونی اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی نہ ہونا اب محض غفلت نہیں بلکہ ایک منظم ملی بھگت کا واضح ثبوت بنتا جا رہا ہے متعدد بار نشاندہی تحریری درخواستوں اور میڈیا رپورٹس کے باوجود ضلعی انتظامیہ ضلع کونسل اور ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) نے آج تک کسی ایک غیر قانونی کالونی کے خلاف بھی مؤثر کارروائی نہیں کیذرائع کے مطابق انتظامیہ کی مسلسل خاموشی اس بات کی غماز ہے کہ متعلقہ افسران اپنا حصہ وصول کر چکے ہیں اسی لیے غیر قانونی ہاؤسنگ مافیا کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے یہی وجہ ہے کہ بند بوسن کے مختلف علاقوں میں زرعی زمینیں، باغات اور کھیت تیزی سے کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل ہو رہے ہیںخان ویلیج اڈا بوسن جو تقریباً 20 سال قبل غیر قانونی طور پر قائم کی گئی، آج تک بنیادی سہولیات جیسے سیوریج، صاف پانی، سڑکیں اور بجلی سے محروم ہے اڈا برساتی پر یوسف ہنجرا کی جانب سے بنائی گئی غیر قانونی کالونی کے مکین بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں مگر انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی ۔حالیہ دنوں میں اڈا برساتی، بستی بوسن اتاڑ عید گاہ کے قریب اور بستی بوسن اتاڑ سے مردان پور روڈ تک نئی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں تیزی سے قائم کی جا رہی ہیں جہاں دھڑلے سے پلاٹس فروخت ہو رہے ہیں اس کے علاوہ ایک ایکڑ سے لے کر دو اور تین ایکڑ پر مشتمل درجنوں چھوٹی غیر قانونی کالونیاں بھی کاروبار بن چکی ہیںتشویشناک امر یہ ہے کہ جب کالونی مالکان سے مؤقف لیا جاتا ہے تو وہ بدتمیزی، دھمکیوں اور دباؤ کا سہارا لیتے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں کسی کارروائی کا خوف ہی نہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ واقعی کارروائی کرنا چاہے تو ایک دن میں سب کچھ بند ہو سکتا ہے، مگر دانستہ آنکھیں بند رکھی جا رہی ہیں، شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر فوری طور پر غیر جانبدار انکوائری کرائیں، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے اور ملوث افسران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، بصورت دیگر بند بوسن میں زمینوں پر قبضہ مافیا کا یہ کھیل مزید پھیلتا جائے گا اور عام شہری لٹتے رہیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں