بلیک میلرعمران خان کی ضمانت مسترد ،ڈی ایس پی گلگشت ظہیر بابر کیس پر اثر انداز

ملتان(سٹاف رپورٹر)دعوت گناہ اور مختلف شرفا کو مل بیٹھنے کا لالچ دے کر بدنام عورتوں کے ذریعے بلیک میل کرنے والے گروہ کے سرغنہ عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی جبکہ دیگر ملزمان بھی شامل تفتیش ہو چکے ہیں۔ گلگشت سرکل کے ڈی ایس پی رانا ظہیر بابر جو کہ اس گروہ میں شامل ایک شخص کے کاروباری پارٹنر بھی ہیں اس کیس پر اثر انداز ہو رہے ہیں اور سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے ان کی مداخلت بدستور جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملک کے معروف نعت خواں کو اس گروہ نے بلیک میل کیا اور مبینہ طور پر زلیخا نامی لڑکی کے ذریعے اس کی ریکارڈنگ کی اور پھر 30 لاکھ روپے وصول کیا جس کی وصولی کی تصویر عمران خان نے از خود بنا کر چند دوستوں کو بھیجی تاکہ نعت خواں کو زیادہ سے زیادہ بلیک میل کیا جا سکے۔ دوسری طرف بلیک میلنگ سے حاصل کردہ 30 لاکھ میں سے 15 لاکھ عمران خان لے اڑا اور باقی 15 لاکھ جو کہ زلیخاسمیت چار افراد میں تقسیم ہونے تھے کی تقسیم پر جھگڑا ہوا تو عمران خان نے 15 لاکھ میں سے ان کا حصہ واپس کرنے کے بجائے اس معاملے کی تشہیر کر دی اور اس سوشل میڈیا ٹرائل کے فوری بعد 15 لاکھ روپے کی رقم کے ساتھ ملتان ایئرپورٹ سے دبئی فرار ہونے کی کوشش میں مخبری ہونے پر پولیس نے عمران خان کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے شدید دباؤ کے باعث عمران خان کا قبضے میں لیا
گیا موبائل بھی واپس کر دیا اور مقدمے میں مذکورہ ڈی ایس پی رانا ظہیر بابر کی مداخلت کے بعد تاوان کی وصولی ثابت ہونے کے باوجود اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج نہ ہونے دیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں