آج کی تاریخ

بلوچستان کے ژوب میں 4 روزہ آپریشن، بھارت کے حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے 4 روزہ کارروائیوں میں بھارت کے حمایت یافتہ 50 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازہ میں 7 سے 9 اگست کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں میں 47 خوارج مارے گئے۔
بعد ازاں، 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب سمبازہ کے نواحی علاقوں میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا، جس میں مزید 3 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ اس کے علاوہ، ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مجموعی طور پر 4 روزہ انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران 50 خوارج ہلاک ہوئے ہیں۔
پاک سیکیورٹی فورسز ملک کے دفاع، سرحدوں کی حفاظت اور امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں