آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

بلوچستان میں غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کا بہیمانہ قتل، 20 افراد گرفتار

بلوچستان میں غیرت کے نام پر ایک ہولناک قتل کیس سامنے آ گیا ہے، جہاں ایک خاتون اور مرد کو فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا۔ ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دفعہ 302 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
تھانہ ہنہ اوڑک کے ایس ایچ او نوید اختر کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق واقعہ سنجیدی ڈیگاری مارگٹ میں عید الاضحیٰ سے تین روز قبل پیش آیا۔ مقتولین کی شناخت بانو بی بی اور احسان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، دونوں کو سردار شیر باز خان کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں مبینہ طور پر یہ فیصلہ سنایا گیا کہ دونوں کاروکاری کے مرتکب ہیں، لہٰذا قتل کر دیا جائے۔
واقعے کے دوران باقاعدہ ویڈیو بنائی گئی، جسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل میں ملوث افراد میں شاہ وزیر، جلال، ٹکری منیر، بختیار، ملک امیر، عجب خان اور دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں۔ واقعے کے بعد مقتولین کو گاڑی میں لے جا کر سنجیدی کے علاقے میں فائرنگ سے قتل کر دیا گیا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 20 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں مرکزی ملزم بشیر احمد، ساتکزئی قبیلے کے سردار شیر باز خان، ان کے چار بھائی اور دو ذاتی محافظ شامل ہیں۔ تمام ملزمان کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش کے لیے کیس کو سیریس کرائمز انویسٹیگیشن ونگ کے سپرد کر دیا ہے، جبکہ آج مرد و خاتون کی قبروں کی کھدائی (قبر کشائی) کر کے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا تاکہ فائرنگ کی نوعیت، گولیوں کی تعداد اور واقعے کے دن و وقت کا تعین کیا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں