آج کی تاریخ

بلال کالونی ،حاملہ بیوی کا قتل، شوہر نے دوسری شادی کیلئے شوٹر سے مروایا ،ملزم گرفتار

بلال کالونی ،حاملہ بیوی کا قتل، شوہر نے دوسری شادی کیلئے شوٹر سے مروایا ،ملزم گرفتار

ملتان( کرائم سیل رپورٹ) بلال کالونی میں 12 دسمبر کی رات ایک مشکوک ڈکیتی کے دوران خاوند اور بچوں کی موجودگی میں گاڑی کے اندر لیکچرر فیروزہ جمیل کی ہلاکت کا معاملہ ملتان پولیس نے صرف 4 دنوں میں حل کرکے مقتولہ کے خاوند اور مدعی مقدمہ حسیب قادری کو گرفتار کر لیا اور قاتل نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے دوسری شادی کے لئے اجرتی قاتل کے ذریعے اپنی اہلیہ جو کی 8 ماہ کی حاملہ تھی، کو ازخود قتل کرایا ہے سے قاتل کو دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے کا اندیشہ تھا جس پر اس نے 15 لاکھ کے عوض اجرتی قاتل کی خدمات لیں اور دو لاکھ ایڈوانس دے دیا تھا۔ باقی 13 لاکھ کام ہونے کے بعد دیے جانے تھے۔ قطب پور ملتان کی پولیس نے شوہر اور کرائے کے قاتل سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مقتولہ کا شوہر حسیب احمد مدعی مقدمہ محکمہ صحت میں ٹھیکیداری کرتا تھا اور اوباش ذہنیت کا حامل تھا۔ اجرتی قاتل سے 15 لاکھ روپے میں معاملات طے پائے تھے جس پر سات روز قبل رات کے وقت دونوں میاں بیوی اپنے اکلوتے بچے کے ساتھ کار میں گھر سے نکلے گھومنے نکلے تھے۔ گھر سے نکلتے ہی شوٹر نے گاڑی روک کر لیکچرر فیروزہ جمیل کو قتل کر دیا تھا۔ مقتولہ کے شوہر حسیب نے قتل کی واردات کو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں