آج کی تاریخ

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کا پاکستان کو ایک سو چالیس رنز کا ہدف

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کا پاکستان کو ایک سو چالیس رنز کا ہدف

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش نے مقررہ بیس اوورز میں ایک سو چالیس رنز بنائے۔ پاکستان کو ایک سو اکتالیس رنز درکار ہیں ورلڈ چیمپین بننے کے لئے پاکستانی ٹیم پرامید ہے۔ واضح رہے کہ اب تک یہ چوتھا بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ ہے۔ تین ورلڈ کپ میں بھارت نے کامیابی حاصل کی ہے۔

اس سے قبل پاکستان صرف ایک بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرسکا تھا، جبکہ اس سال پاکستان میں ہونے والے میگا ایونٹ میں بھارت نے شرکت نہیں کی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں