آج کی تاریخ

Aries weekly horoscope In Urdu , Taurus Weekly Horoscope in Urdu , Gemini Weekly Horoscope in Urdu , Cancer Weekly Horoscope In Urdu , Leo Weekly Horoscope In Urdu , Virgo Weekly Horoscope In Urdu , Libra Weekly Horoscope In Urdu , Scorpio Weekly Horoscope In Urdu , Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu , Capricorn Weekly Horoscope In Urdu , Aquarius Weekly Horoscope In Urdu , Pisces Weekly Horoscope In Urdu , ستاروں کا حال 2024, یہ ہفتہ کیسا رہے گا ,یہ مہینہ کیسا رہے گا , یہ سال کیسا رہے گا , آپ کا یہ ہفتہ کیسا گزرے گا , یہ ہفتہ کیسا گزرے گا , آج کا ہفتہ کیسا رہے گا ,

برج حمل سے حوت 04 اگست سے 11 اگست تک یہ ہفتہ کیسا رہے گا ؟

برج حمل سے حوت 04 اگست سے 11 اگست تک یہ ہفتہ کیسا رہے گا ؟

Aries weekly horoscope In Urdu برج حمل

ایریزوالوں کا یہ ہفتہ زیادہ تر خاندان کی ذمہ داریوں، مصروفیت ،گھرکی تزئین و آرائش میں گزرتا ہوادکھائی دیتا ہے ۔اہل خانہ کی مدد آپ کے ساتھ رہے گی۔ ماضی میں جن چیزوں پر محنت کر رہے تھے ۔ اسکے مثبت نتائج اس ہفتے میں لازمی ملتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

Taurus Weekly Horoscope in Urdu برج ثور

برج ثور والوں کیلئے متوقع ہے کہ اندرون ملک آپ کا سفر رہے۔ بہن بھائیوں کے ساتھ تھوڑا سا کھچاؤکی کیفیت رہے گی ۔کام کاج کا دبائو بھی رہ سکتا ہے ۔ اور کسی وہم اوروسوسے کا شکار ہو سکتے ہیں،توان چیزوں کو اپنی روز مرہ کی زندگی سے نکلا دیں ۔ آپ کی نیند متاثر رہے گی۔ لیکن ہفتے کے آخر تک معاملات کافی حد تک بہتر ہوجائیں گے۔

Gemini Weekly Horoscope in Urdu برج جوزہ

جوزہ کی بات کریں تو یہ ہفتہ آپ کے لیےمالی طور پر بہت اچھاہے۔ دل کی بات کرنا دوسروں سے بات منوانے کا موقع ملے گا۔ بغیر سوچے سمجھےبہرحال سفر مت کیجیے گا۔ دوران سفر تھوڑی مشکلات ہو سکتی ہیں رشتے داروں سے فائدہ ملے گا۔

Cancer Weekly Horoscope In Urdu برج سرطان

خود اعتمادی کی اگر بات کی جائے تو یہ ہفتہ خود اعتمادی کا ہے حوصلہ مندی کاہے کسی بھی نئے کام کے آغاز کےلیے بہت اچھا رہے گا، لیکن شوخے مت ہوئیے گا۔کوئی بھی چیز کریں تو اچھی طرح مشاورت کر کے کریں ۔ آپ کی چیزیں بہتر ہو سکتی ہیں۔

Leo Weekly Horoscope In Urdu برج اسد

تیار ہوجائیں خرچہ بڑھنے والاہے اخراجات میں اضافہ ہونے والاہے جس کی وجہ سے چڑچڑا پن آپ کےمزاج میں رہ سکتا ہے۔ فورا آگ بگولہ ہو جانا ،شکی ہو جانا ،خودپر ترس کھانا یا خود کو صحیح سمجھنا ایسی کیفیت رہے گی ۔ تعلقات کی قدر کیجیے۔ اس ہفتے کو تحمل مزاجی سے گزاریے۔

Virgo Weekly Horoscope In Urdu برج سنبلہ

اس ہفتہ دوستوںسے ملاقات رہے گی۔ جو لوگ محنت کرتے ہیں محنت پر یقین رکھتے ہیںتو اس ہفتے میں آپ کومحنت صلہ بھی مل رہا ہے، اور آپکی جو خواہشات ہیں ان میں سےکوئی ایک آدھ خواہش بھی پوری ہوگی اور خوش اخلاقی کےساتھ آپ کے معاملات پائے تکمیل تک پہنچتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

Libra Weekly Horoscope In Urdu برج میزان

وہ افراد جو بے روزگارہیں ،تنگ دستی ہے ،کام کاج کاروبارنہیں چل رہا، آپ کے لیے خوشخبری ہے کہ اس ہفتے میں کام کاج کاروبار رزق وغیرہ میں بہتری رہتی ہوئی دکھائی دیتی ہے، اور جوپہلے سے کام کر رہے ہیں ان کےلیے تو اچھا رہے گا، ترقی مل سکتی ہے۔ کسی شخصیت سے ملاقات متوقع ہے۔ آگے بڑھنے کا موقع ملے گا، مالی ور پر مستحکم رہتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔

Scorpio Weekly Horoscope In Urdu برج عقرب

آپ کے لیےہفتہ انتہائی شاندار ہے کیونکہ کوئی بھی سیارہ کسی خراب گھر میں یا خراب جگہ پہ موجود نہیں ہے ۔یہ ہفتہ نصیبی یاوری کا ہے۔ یہ ہفتہ مقدر میں بہتری کا ہے ۔یہ ہفتہ مستقل مزاجی کا ہے یہ ہفتہ عزت اور پذیرائی کا ہفتہ ہے۔اور مالی نقصانات پورے کرنے کا ہفتہ ہے۔

Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu برج قوس

اگر بات کی جائے تو مشکلات رہیں گی رکاوٹیںرہیں گی ۔مالی معاملات میں الجھائو رہےگا ۔ ڈاکٹر کے پاس جانا پڑسکتا ہے ۔نوکری پیشہ افراد کے لیےمشکلات رہ سکتی ہیں۔ تو ہر چیزبڑی سوچ سمجھ کر کیجیے گا۔ جلدبازی میں کیا گیا کام آپ کے لیےنقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ تعلقات میں تھوڑی سی خرابی رہے گی۔

Capricorn Weekly Horoscope In Urdu برج جدی

برج جدی کی بات کریں تو وہ افراد جو غیر شادی شدہ ہیں آپ کے لیے ہفتہ بہت اچھاہے ۔ انکم آمد ن میں بہتری رہے گی ۔دوسروں سے کام لینے میں آسانی رہتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ مدمقابل افراد آپ کے لئے مدد گار رہیں گے۔ شاپنگ کرنےکا موقع گا۔ازدواجی زندگی کا سکھ رہے گا ۔

Aquarius Weekly Horoscope In Urdu برج دلو

یہ ہفتہ صحت پر توجہ دینے کا ہے۔ سردرد مائیگرین کی شکایت رہ سکتی ہے۔آنکھوں کی سوزش، سکن الرجی ،سکن انفیکشن ہونا، گلا پک جانا، زبان پہ چھالے نکل آنا،معدے کے مسائل ہو سکتے ہیں۔ قرضے کی طرف مت جائیے گا ،اگر پیسے لے لیے توبعد میں واپس کرنا مشکل ہو جائیںگے ۔آپ کی اہم چیزیں گم سکتی ہیں۔ خرچہ بڑھے گا۔شریک حیات کی کا خیال رکھیے گا۔

Pisces Weekly Horoscope In Urdu برج حوت

یہ ہفتہ پیارمحبت کا ہے بچوں کی جانب بھی توجہ رہے گی۔ علمی قابلیت میںاضافہ رہے گا ۔اپنے شعبے سے منسلک افراد کے ساتھ ملاقات متوقع ہے۔ وہ افراد جو سٹاک مارکیٹ ، کرپٹو کرنسی میں دلچسپی رکھتےہیں ان کے لیے فائدہ رہے گا ۔ ہلہ گلہ کرنے کا موقع ملے گا۔ کسی تقریب میں شرکت متوقع ہو سکتی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں