آج کی تاریخ

برج حمل سے حوت تک یہ ہفتہ کیسا رہے گا

برج حمل سے حوت تک یہ ہفتہ کیسا رہے گا

Aries weekly horoscope In Urdu برج حمل

یہ ہفتہ ابتدائی طور پر مشکلات لے کر آرہا ہے اخراجات میں اضافہ اور تعلقات ، خاندانی معاملات میں مسائل کو پیداکرے گا ۔نوکری پیشہ مسائل کے لیےبھی معاملات بہت زیادہ خراب چل رہے ہیں تو کوشش کریں کہ اپنی چیزوں کو اپنے ہاتھ سے کرنے کی کوشش کریں گے تو زیادہ بہتر رہےگا۔ دوران سفر مشکلات پیش آئیں گی ۔وراثت کے معاملات میںمسائل آسکتے ہیں۔ اس لیے ہفتے کا درمیانی حصہ اس خرابیوں کو ختم کرے گا۔کامیابی کے تسلسل کو اجاگر کرےگا ۔نیند آپ کی پرسکون ہوجائے گی ۔رات کوخواب دیکھیں تو اس کی تعبیر معلوم کریں۔ بہن بھائیوں کا ساتھ رہےگا۔ بیرون ملک سفر کے حوالے پروگرام ختمی شکل اختیار کریں گے۔کامیابی آپ کا مقدر رہے گی۔ اس ہفتہ کا اختتام بے روزگار افرادکے لیے بہترین مواقع مستقل مزاجی شخصیت کا حصہ رہےگی ۔ خاندانی اموراجاگر ہوں گے۔ گھر میں مہمانداری ہو سکتی ہے۔ اللہ تعالی کاایک نام ہے ؛یا والی ؛47 بار اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ اس کو پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیےگا۔

Taurus Weekly Horoscope in Urdu برج ثور

یہ ہفتہ ابتدائی طور پر ازدواجی زندگی کے معاملات کو لے کر کچھ اتنا زیادہ اچھانہیں ہے کہیں پر شادی کی بات چیت چل رہی تھی تو ختم ہونے کاخدشہ پایا جاتا ہے۔ شراکت داروںکے ساتھ لین دین کے معاملات میںکچھ معاملات میں شکوک و شبہات کی فضا قائم ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ غیر ضروری خریداری بجٹ کو متاثر کرے گی اور غیر ضروری سفرسیر و تفریح کا پروگرامبھی متاثر کر سکتاہے۔ لوگوں کے ساتھ اختلافات پیداہونے کا خدشہ ہے، اس لیے مزیدمایوسی کی طرف جا سکتے ہیں ۔ خرچہ بڑھ جائے گا کوئی بھی آپکی بات سننے کا روادار نہ ہو گا،تو بہتر ہے کہ جو جس حال میں مست ہے اس کو رہنے دیں کسی کو زیادہ چھیڑنے کی ضرورت نہیں ہے ۔سفر کےدوران احتیاط کریں ۔بہرحال اس ہفتہ کا اختتام آخری دو دن آپ کےلیے قدرے خوش آئند ہیں جس میںرکے ہوئے کام ہونا شروع ہو جائیںگے ۔کامیابی آپ کا مقدر رہے گی۔ لین دین کے معاملات میں بہتری کےامکانات بھی پائے جا رہے ہیں۔بزرگوں سے فائدہ ہوگا ۔اللہ تعالیٰ کا ایک نام یا ماجد اولآخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ 48 دفعہ پڑھیے گا۔پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا ۔

Gemini Weekly Horoscope in Urdu برج جوزہ

صحت کے معاملات میں خرابی رہے گی۔ خرچہ بڑھ جائےگا۔ بن بلائے مہمان گھر آ سکتےہیں قرض لینے اور اتارنے دونوںمیں دشواری کی صورتحال پیش ہوگی ۔نوکری کے معاملات میں بگاڑ کااندیشہ ہے ۔شر پسند قسم کے عناصرآپ کے کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرسکتے ہیں۔ حاسدین کی جانب سے تنگ کیے جائیں گے۔ لوگوں کا رویہ مایوس کرے گا۔ ماتحت افراد پریشان کر سکتے ہیں۔ چوری چکاری کااندیشہ قانونی معاملات میں سبکی اٹھانا پڑے گی۔ اس ہفتہ کادرمیانی حصہ غیر شادی شدہ افرادکی بات چیت چلنے کا امکان ہے۔کہیں نہ کہیں سے بہرحال پیسےآئیں گے ۔سکھ کا سانس لیں گے اورخریداری کرنے کا موقع ملے گا ۔سیرو تفریح کا ارادہ بن سکتاہے۔ حوصلہ مندرہتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ کسی بھی کام کی ابتدا نیک ثابت ہوسکتی ہے، لیکن اس ہفتہ کا درمیانی حصہ دوبارہ سے رکاوٹیں پیدا کرےگا کیونکہ اتنی زیادہ خرابی نہیںہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر کے پاس جانا پڑے گا۔سسرال سے ملاقات متوقع نوکری پیشہ افراد کے اوپر بوجھ کی کیفیت رہ سکتی ہے۔ اللہ تعالی کاایک نام ہے ؛یا مجیب ؛55دفعہ اول آخر 14 دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ کالے رنگ کی چیزوںکا صدقہ نکالیے گا۔

Cancer Weekly Horoscope In Urdu برج سرطان

یہ ہفتہ ابتدائی طور پرذہنی دباؤ اجاگر کررہا ہے۔ بچوںکے مستقبل کی فکر آپ کوپریشان کرتی چلی جائے گی۔ دوستوںکے رویے مایوس کریں گے۔ کسی ایسی تقریب میں شرکت کریں گے کہ جہاںپر جا کر بے چینی محسوس کریں گےاور گھر کو لوٹنے کو اور بھاگ کےجانے کو دل کرے گا۔ خواہشات پوری نہ ہونا مزید بے قراری کو بڑھاسکتا ہے۔ کام کاج، کاروبار میںتنزلی کا اندیشہ، سماجی، سیاسی،نقصان پہنچا سکتے ہیں اس ہفتہ کادرمیانی حصہ بھی اخراجات اور صحت کے معاملات سے بھرپور خرابی صحت دکھائی دیتی ہے۔ قانونی معاملات میں دشواری رہے گی۔ قرض اتارنے کےحوالے سے قرض دار آپ کو پریشان کریں گے اور شریک حیات کی صحت پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس ہفتہ کا اختتام بہرحال آپ کے لیےپرسکون رہے گا ۔جس میں گھر کاماحول بہتر رہے گا۔ کہیں نہ کہیںسے کوئی نہ کوئی پیسے آ جائیں گےجس سے سکھ کا سانس ملے گا اورخریداری کر پائیں گے۔ اللہ تعالیٰ نام ہے؛ یا مہدی65 بار اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا، کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیےگا۔

Leo Weekly Horoscope In Urdu برج اسد

یہ ہفتہ ابتدائی طور خاندانی امور میں بے چینی لڑائی جھگڑادنگا فساد پیدا کرتا ہوا دکھائی یتا ہے گھر میں کوئی مہنگی چیزخراب ہو سکتی ہے۔ ناگہانی اخراجات سر ابھارے نظر آ رہے ہیں تو پہلےسے محتاط رہنے کا اشارہ ہے ۔ نوکری کے حصول کے لیے کوشش ضرورت سے زیادہ کرنی پڑے گی۔ آپکی عزت پر حرف ہو سکتا ہے۔ تنقیدی جملے آپ کو سننے پڑ سکتے ہیں۔ اس ہفتہ کا حصہ بہرحال محبت کا عنصرغالب رہے گا ۔کاروباری معاملات میں کچھ بہتری کے امکانات رہیںگے ۔بہن بھائیوں کا ساتھ اوردوستوں کی جانب سے بھی مدد شامل حال رہ سکتی ہے اور اس ہفتہ کااختتام آپ کی صحت کو مزید خراب کرے گا ۔سستی کا اہلی بے چینی شخصیت کا حصہ رہے گی۔ خرچہ بڑھ جائے گا۔ شریک حیات کی صحت خرابی ، اور اختلافات کا اندیشہ ہے۔ نظر بدکا شکار ہو سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نام؛ یا مجید57 باراول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ پیلےرنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Virgo Weekly Horoscope In Urdu برج سنبلہ

اس ہفتے فضول کی محنت میں آپ اپنا وقت ضائع کرتےہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔اندرون ملک سفر یا کوئی اہم ملاقات خاطر خواہ نتائج دیتے ہوئےدکھائی نہیں دیتی۔ نیند کا پورانہ ہونا بے خوابی کا شکار رہنا شخصیت کا حصہ رہے گا ۔ بہن بھائیوں سے دوستوں سے اختلافا ت کام کاج کاروبار میں نقصان کااندیشہ ،تنزلی کی طرف جاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں لیکن اس ہفتہ کادرمیانی حصہ آپ کو اس کیفیت سے چھٹکارا ملا ۔ ذہن پرسکون ہوگا ۔ گھر میں مہمان داری ہو سکتی ہے ۔بے روزگار افراد کےلیے بہتر کام کاج کاروبار میں کی گئی سرمایہ کاری بہتر ثابت ہوسکتی ہے، اور اس ہفتہ کا اختتام آپ کے مزاج میں محبت کا عنصر بیدار کر رہا ہے۔ کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔کوئی ایک دیرینہ خواہش پوری ہو سکتی ہے۔ دوست ، بہن بھائیوںکا ساتھ رہے گا۔ اللہ تعالی کاایک نام ہے ؛یا باسط ؛ 58 مرتبہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Libra Weekly Horoscope In Urdu برج میزان

اس ہفتے کے شروع میں مالی معاملات میںمسائل پیدا ہوں گے۔ لب ولہجے میں تلخی ،الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کیجیے گا ورنہ دوسروں سےلڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے بحث ومباحثے سے گریز کریں ۔وراثتی معاملات بے چینی پیدا کریں گے۔کام کاج کاروبار نوکری پیشہ افراد کے لیے بھی بوجھ کی کیفیت رہے گی۔ دوران سفر حادثات اجنبی افراد سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ خوش خوراکی بیمار کر سکتی ہے،ڈاکٹر کے پاس جانا پڑ سکتا ہے،بزرگوں میں سے کوئی بڑا بزرگ بیمار ہوتا ہوا دکھائی دیتاہے۔ رشتہ دار کی تیمارداری کرنے کو جانا پڑے گا ۔اس ہفتہ کادرمیانی حصہ اندرون ملک سفر مصروفیت بڑھ جائے گی۔ نیندپوری نہ ہو نے سے صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ دوسروںسے نظریاتی اختلافات رہیں گے۔بیرون ملک سفر میں تاخیر ہوگی ۔اس ہفتہ کا اختتام آپ کو پرسکون کرے گا ۔بھاگ دوڑ ختم ہو گی مایوسی ختم ہو گی اور ذہن پرسکون رہے گا۔ بےروزگار افراد کے لیے بہتر مواقع ،تعریفی جملے سننے کو ملیں گے،ترقی کا عنصر غالب ہےاور اپنے اندر مستقل مزاجی ہونےکی وجہ سے آپ بہت سے ادھورےکاموں کو مکمل کرپائیں گے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا باطن؛62اول آخر 14 دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ سفید رنگ کی چیزوںکا صدقہ نکالیے گا۔

Scorpio Weekly Horoscope In Urdu برج عقرب

اس ہفتے کے ابتدا میں  ذہن منتشر ہو رہاہے غیر مستقل مزاج رہینگے۔ صحت کابھی ساتھ نہ ہونا بہت سے کاموںکو ادھورا چھوڑ سکتا ہے۔ سر دردکی شکایت ہو سکتی ہے۔ شریک حیات سے اختلافات غیر ضروری خریداری بجٹ کو متاثر کر دے گا۔ مد مقابل افراد آپ کو سمجھ نہ پائیں گے جسکی وجہ سے غلط فہمی کا شکار ہوتےہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اور کہیںپہ رشتے یا شادی کی بات چیت چل رہی تھی اس میں اختلافات پیداہونے کا خدشہ ہے۔ اس ہفتہ کے وسط میں یہ خرابیاں ختم ہوں گی۔مالی طور پر مستحکم ہونگے، خوش خوراکی کرنے کا موقع دوستوں سے ملاقات متوقع ہے اوربزرگوں کا ساتھ شامل حال رہے گا۔اپنی عقل شعور حیثیت کو استعمال کرکے مشکلات کو دور کرنے میںکامیاب رہیں گے ۔اس ہفتہ کااختتام مصروفیت بڑھائے گا۔ ہفتے کے آخر میں سونے کا ٹائم نہ ہوگا اور بہت سے ادھورے کام مکمل کر پائیں گے بہن بھائیوں کا ساتھ رہے گا۔ بزرگوں سے یا کچھ افرادکے ساتھ نظریاتی اختلافات ہو سکتے ہیں۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا حمید ؛62دفعہ پڑھیے گا۔ اول آخر 14 دفعہ درودپاک کے ساتھ، سبز رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا۔

Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu برج قوس

خرچے میں اضافہ ،تنہائی اور نظر بد کا شکار ہوں گے۔دھوکہ دہی کے اندیشے کو ردنہیں کیا جا سکتا ۔شریک حیات سےاختلافات یا ان کی صحت خراب ہونےکا خدشہ ہے۔چوری چکاری کا اندیشہ پایا جاتا ہے اور سستی کا اہلی بے چینی شخصیت کا حصہ رہے گی۔ قرض اتارنے میں دشواری محسوس کریں گے۔کام کاج کاروبار کے اندر تنزلی کا اندیشہ امیگریشن کے حوالے سےسبکی اٹھانا پڑ سکتی ہے ۔لیکن اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپ کو اس کیفیت سے نکالے گا۔ مستقل مزاجی آئے گی جس کی وجہ سے بہت سےاہم مثبت کام ہو جائیںگے ۔شادی شدہ افراد کے لیے خوشی ،ناراضگی ختم ہو گی۔ صحت بہتر رہےگی ۔گھر کا ماحول پرسکون رہے گا۔غیر شادی شدہ افراد کے لیے بھی بہتر ہے۔ ضرورت اشیاء کی خریداری کر پائیں گے۔ ہفتے کا اختتام مالی استحکام پیدا ہوگا ۔ خرچہ کم ہوگا اوربچت کے حوالے سے کوئی مثبت پیش رفت ہوگی ۔بزرگوں کا ساتھ رہے گا۔ والد کی جانب سے خوشی میسر آ سکتی ہے۔پرانے دوستوں سے اچانک ملاقات ہوگی۔ اس ہفتے کا اسم اعظم؛ یا اللہ66دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیےگا۔ سفید رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا۔

Capricorn Weekly Horoscope In Urdu برج جدی

آپ کی غیرضروری مصروفیات وقت کا ضیاع آپکے سماجی سیاسی تعلقات کو خراب کر سکتا ہے۔ کام کاج کاروبار میںتنزلی کا شکار ہونگے ۔بچوں کی بے ادبی پریشان کرے گی ۔یا ان کی بیماری فکرمند کر سکتی ہے۔ محبت کرنےوالوں کے لیے بھی دشوار ہے ۔ اسی ہفتہ کچھ ایسے افراد سے ملاقات ہو گی کہ جن سے ملنے کی طویل جستجو لگن تھی لیکن ملاقات کے بعد مایوس ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔اساتذہ میں سے کوئی اساتذہ بیمارہو سکتے ہیں ان کی صحت یا خیر وعافیت کے لیے جانا پڑے گا ۔آپ کواس ہفتہ کا درمیانی حصہ خرچہ بڑھا دے گا۔ آپ کی اپنی صحت بھی متاثر نظر آ رہی ہے۔ نظر بد کاشکار ہوں گے۔ دھوکا دہی کےاندیشوں کو رد نہیں کیا جا سکتا۔شریک حیات سے بھی اختلافات ہوسکتے ہیں اور کہیں سے پیسے آنےتھے رک جائیں گے تاخیر کا شکارہو سکتے ہیں ۔کام کاج کاروبارنوکری پیشہ افراد کے لیے بھی مشکلات رہ سکتی ہیں ۔لیکن اس ہفتہ کا اختتام ان کیفیات کوختم کر کے آپکو مستقل مزاج کرے گا۔ آپ کی سحرانگیزی دوسروں کے لیے خوش آئندثابت ہو گی۔ ناراض افراد کو منالیں گے۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات اور بہتر مراسم قائم ہوتےہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ غیر شاد ی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کابھی امکان ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ؛یا وکیل؛66دفعہ پڑھیے گا۔ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Aquarius Weekly Horoscope In Urdu برج دلو

غیر مستقل مزاجی شخصیت کاحصہ ہونا بہت سے کام التوا کاشکار ہو سکتے ہیں گھر کا ماحول کشیدہ رہ سکتاہے۔ والدہ کی صحت پر خصوصی توجہ دیں ۔گاڑی سواری خراب ہونےکا خدشہ پایا جاتا ہے اور تنقیدی جملے بھی آپ کو سننے پڑیں گے۔اپنی ہی غفلت سے کچھ اپنے ا ہم کام خراب کر بیٹھیں گے۔ گھر میںمہمان داری ہوگی۔ لیکن بات لڑائی جھگڑے تک آ سکتی ہے تو کوشش کریںکہ پہلے دو دن کسی کو گھر میںمہمان داری کے لیے نہ بلائیےبلکہ خود اگر جانا ہے خود چلےجائیں ۔ہفتے کا درمیانی حصہ بہرحال آپ کاکسی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔کاروباری معاملات میں مستقل مزاجی ٹھہراؤ رہے گا۔ منافع کارجحان تیزی کا رجحان رہے گا۔دوستوں کے ساتھ راز و نیاز دل کی بات کرنے کا موقع، بچوں کی جانب سے خوشی میسر آئے گی۔ اپنے شعبےسے منسلک افراد سے بہتر اندازمیں ملاقات کر پائیں گے کسی اہم میٹنگ کا حصہ بنیں گے اس ویک کااختتام خرچہ بڑھائے گا اور تنزلی کا شکار دوبارہ سے ہو سکتے ہیں۔صحت کی خرابی کا اندیشہ ہےقانونی معاملات میںسست روی رہے گی۔ کوئی جرمانہ عائدہو سکتا ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا حاکم؛68 اول آخر 14 دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا، سبز رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا۔

Pisces Weekly Horoscope In Urdu برج حوت

نیندپوری نہ ہونا، بے چینی بڑھنا ، کاموں میں رکاو ٹ محسوس کریں گے۔ والد کی صحت خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ بیرون ملک سفرمیں تاخیر یا التواء میں پڑ سکتی ہیں۔ کوشش کریں کہ اپنی چیزوں کو دوسروں سے شیئر کرتے ہوئے ہچکچاہٹ کاشکار نہ ہوں کیوں کہ غلط فہمی کاشکار ہو جائیں گے ۔اندرون ملک سفربہت زیادہ تھکا سکتاہے ۔بہن بھائیوں سے اختلافات کااندیشہ ہے۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپکو اس کیفیت سے نکالے گا۔ مستقل مزاجی رہے گی ۔بے روزگار افراد کےلیے بہتر مواقع پیدا ہوتے ہوئےدکھائی دیتے ہیں۔ کام کاج کاروبارمیں تیزی ترقی کا رجحان پایاجاتا ہے۔ گھر میں مہمان داری ہوگی گھر کے لیے کوئی چیزیں خریدنےمیں کامیاب رہیں گے۔ والدہ کےساتھ راز و نیاز کرنے کا موقع ملے گا ۔ ہفتہ کے اختتام پرکسی ایک دیرینہ خواہش پوری ہونے کا موقع ملے گا۔ دوستوں کے ساتھ بھی ملاقات ہو گی۔ مستقبل کے حوالے سےاہم فیصلے ،بچوں کی جانب سے خوشی میسر ہوگی۔ محبوب سے ملاقات متوقع ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا باسط ؛70بار اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں