آج کی تاریخ

برج حمل سے حوت تک جون 16سے22 تک یہ ہفتہ کیسا رہے گا

برج حمل سے حوت تک جون 16سے22 تک یہ ہفتہ کیسا رہے گا

برج حمل سے حوت تک جون 16سے22 تک یہ ہفتہ کیسا رہے گا

Aries weekly horoscope In Urdu برج حمل

اس ہفتے کی ابتدا صحت کے معاملات نا سازگار نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے کام ادھورے بھی رہ سکتے ہیں۔ خرچہ بڑھے گا۔ قانونی معاملات میں بےچینی ہو سکتی ہے ۔ساتھ چلنے والے افراد آپ کے کیلئے مسائل پیدا کریں گے۔ چوری چکاری کا اندیشہ ہے۔ نظر بد کا شکار ہوسکتے ہیں ۔اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کی صحت کو بہتر کرے گا ۔نظر بدختم ہو رہی ہے کسی بھی کام کی ابتدا اچھی رہے گی۔ سرمایا کاری کرنا سود مند ثابت ہو سکتی ہے۔سیر و تفریح کا پروگرام بنے گا۔ناراض افراد کو منا لیں گے۔ اس ہفتے کا اختتام دوبارہ سے مایوسی کوپیدا کر رہا ہے، رکاوٹیں خرچہ بڑھے گا ۔لب و لہجے میں تلخی پیداہو گی ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛یا عزیز؛94 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا ۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Taurus Weekly Horoscope in Urdu برج ثور

اس ہفتے کے ابتدائی دنوں میں آپ کےعقل و شعور میں اضافہ ہورہا ہے۔ آپ کی چھٹی حس تیز ہو رہی ہے ہر خطرے اور شخص کو اپنے پاس آنے سے پہلے پہچان لیں  گے۔ اس کے مطابق حکمت عملی اپناتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔دوستوں سے ملاقات ہو گی۔ دل کی بات کریں گے۔ محبت کرنے والوں کے لیے آسانی کاروباری افراد کے لیے منافع ہو گا ۔ہفتے کا درمیانی حصہ مشکلا ت کھڑی کر رہا ہے۔ صحت بھی خراب ہورہی ہے۔ لین دین کے معاملا ت متاثررہیں گے۔ دھوکہ دہی کا اندیشہ ہے۔ ہفتے کااختتام بھی کوئی اتنا اچھا نہیںہے ازدواجی زندگی کے معاملات متاثررہیں گے ۔غیر ضروری سفرسے گریز کریں۔ کہیں بھی شادی کی بات چیت چل رہی تھی تو اچانک ختم ہوسکتی ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا عدل؛104دفعہ اول آخر 14 دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔سرخ رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا ۔

Gemini Weekly Horoscope in Urdu برج جوزہ

گھریلو ذمہ اریوں میں اضافہ ہوگا۔ آپ کی شخصیت میں سنجیدگی پیدا ہوگی ۔ تعریفی جملے سننےکو مل سکتے ہیں گھر میں مہمانوںکی رشتہ داروں کی آمد و رفت ہوسکتی ہے ۔بے روزگار افراد کے لیےبہتر روزگار کے مواقع، نوکری کی تبدیلی کے حوالے سے کی گئی کوشش میں بھی فائدہ رہے گا۔ تعمیر وترقی ، تزئین و آرائش میں دلچسپی رہ سکتی ہے۔ ہفتے کادرمیانی حصہ اولاد کی جانب توجہ مبذول رہے گی۔ دوست مددگار رہیں گے۔کاروباری افراد کے لیے منافع ہوگا۔کوئی ایک درینہ خواہش پوری ہوسکتی ہے ۔لیکن ہفتے کا اختتام اچھا نہیں ہے۔ صحت خراب ہوگی۔ قانونی معاملات میں پیچیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔اخراجات میںاضافہ نظر آتا ہے۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا حق؛108 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

Cancer Weekly Horoscope In Urdu برج سرطان

اس ہفتہ میں ابتدائی طور پر آپ کا اندرون ملک سفر نظر آرہا ہے۔بھاگ دوڑ بہت زیادہ رہے گی۔ بےچینی بے قراری بڑھے گی۔ بزرگوں سےاختلافات ہو سکتے ہیں ۔ان کی صحت کا بھی خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔بیرون ملک سفر کے حوالے سےمشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ کاروباریافراد کے لیے بہرحال منافع رہےگا ۔ہفتے کے درمیانی حصہ میں ذہنی سکون بیدار ہورہا ہے۔ تعمیر و ترقی ،تزئین و آرائش میں دلچسپی اپنی گاڑی سواری کی مرمت کروانے کاموقع مل رہا ہے۔ بیروزگار افراد کےلئے بہترمواقع رہیں گے ۔دوسروں سے تعریفیںسننے کو ملیں گی۔ اختتام کچھ اتنا اچھا نہیں ہے جو اس میںپیٹ کے مسائل سر درد کی شکایت ر ہ سکتی ہے۔ چھوٹی موٹی بیماری آپ کوپریشان کرے گی۔ جو کہ آگے چلتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ بچوں کی صحت کا خیال رکھیں۔ محبوب سے اختلافات ہوسکتے ہیں۔ اللہ تعالی کا ؛یا والی؛ 110 دفعہ اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Leo Weekly Horoscope In Urdu برج اسد

سولہ سے 22جون اس ہفتہ میں ابتدائی طور پر آپ کے لبو لہجے میں نرمی، شائستگی دوسروںسے دل کی بات منوا تے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔اصول و قواعد پر کاربند نظر آرہے ہیں ۔اور سوچے سمجھے منصوبےکے تحت اپنے کاموں کو لے کر چلیںگے ۔جس کی وجہ سے مالی فائدہ ہو گا۔ اس ہفتے کادرمیانی حصہ آپ کی محنت میںاضافہ کرتا ہوا دکھائی دیتا ہےجس میں بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔ بیرون ملک مالی مدد معاونت بھی ہو سکتی ہے۔ بزرگوں کے ساتھ اختلافات پیداہونے کا خدشہ ہے۔ نیند متاثررہے گی۔ ہفتےکا اختتام گھر کاماحول خراب کرے گا ،لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ خرچہ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ نوکری کے مسائل پیداہو سکتے ہیں۔ کیرئیر کے معاملات میں دشواری پیدا ہو سکتی ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا باقی ؛113 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا

Virgo Weekly Horoscope In Urdu برج سنبلہ

اس ہفتہ میں شفا یابی ملے گی۔بردباری میں اضافہ، اپنےاصول اور قواعد پر کار بند رہیں گے۔اپنی چیزوں کو وقت پہ کرناکروانا دکھائی دیتا ہے اور حفظان صحت کے معاملات میں بہت زیادہ اصول پرست رہینگے۔ ازدواجی زندگی پر سکون رہے گی ۔ کہیں سے پیسے آسکتے ہیں ،کوئی قانونی معاہدہ عملدرآمد میں آتا ہوا دکھائی دیتاہے۔ شر اکت داروں کے ساتھ ماحول خوشگوار رہے گا۔ گھر سے باہرکھانا ہوگا۔ اپنےتعلقات اثر و رسوخ کو استعمال کرکے مشکلات کو دور کریں گے۔ وراثت کے معاملات آپ کے حق میں جا رہے ہیں ۔ رشتہ داروں،دوستوں سے فائدہ ہو سکتا ہے،لیکن اس ہفتے کا اختتام آپ کے لیےکچھ اتنا اچھا نہیں ہے اس میںوہم کا شکار ہو سکتے ہیں ۔ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ،خاندانی امور خراب ہو سکتےہیں۔ دوست مایوس کر سکتے ہیں۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یاجامع؛114 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Libra Weekly Horoscope In Urdu برج میزان

برج میزان کیلئے اس ہفتہ میں نا امیدی، مایوسی، رکاوٹیں،بے چینی، تنہائی،بیماری ،خرچہ، نظر بدکا شکار ہو رہےہیں ۔دھوکہ دہی کا اندیشہ، نوکری پیشہ افراد کے لیے مشکلات، قانونی معاملات میں بے چینی رہے گی۔ صحت پر توجہ دینے کی بھی ضرورت ہے ۔ تعلقات میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس ہفتے کےدرمیانی حصہ میں ان خرابیوں کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ کسی بھی کام کی ابتدانیک ثابت ہو گی، شفایابی کی طرف لے کے جائے گا۔ شادی شدہ افرادکے آسانی رہے گی۔ غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کےامکانات ،انکم آمدن میں اضافہ رہےگا ،لیکن ہفتے کا اختتام آپ کے لیے اچھانہیں ہے ۔اس میں خرچہ ہوگا لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ خوش خوراکی آپکو بیمار کر سکتی ہے ۔دوران سفرمشکلات ،اجنبی افراد آپ کے لیےمشکلات کھڑی کریں گے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا قوی؛ 116پڑھیے گا۔ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا ۔

Scorpio Weekly Horoscope In Urdu برج عقرب

ابتدائی طور پر کسی ایک دیرینہ خواہش کے پورے ہو جانے سےچہرے پہ خوشی اور شادمانی کےتاثرات نظر آتے ہیں۔ کسی تقریب میں شرکت ، کاروباری افرادکے لیے منافع کا رجحان رہے گا۔ بچوں کی جانب سے خوشی میسر آئے گی۔ بہن بھائی مدد گار رہیں گے۔ ہمرازکے ساتھ دل کی بات کرکے مستقبل کی بہتر حکمت عملی ترتیب دیں گے۔ روحانیت کے شوق میںاضافہ ہوگا۔ شعبے سے منسلک افراد کےساتھ ملاقات ہوگی۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ اخراجات میں اضافہ صحت کےمعاملات کو متاثر کرے گا۔ پورے ہفتے کے اختتام تک آپ کے لیےمسائل ہی مسائل ہیں تو ہرچیز کو بڑے سوچ سمجھ کر کرنے کی ضرورت ہے۔ کاموں میں سست روی اخراجات میں اضافہ رہے گا۔ لب ولہجے میں تلخی رہے گی۔ ازدواجی زند گی متاثر ہوسکتی ہے۔ خاندانی معاملات بھی بگاڑ کا شکار امیگریشن کےمعاملات میں بھی بے چینی رہیںگے ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یامعیز ؛113دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیےگا۔ سفید رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا ہیں ۔

Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu برج قوس

اس ہفتے بے روزگار افرادکے لیے خوشی کی امید ہے، کام کاج کاروبار میںسرمایہ کارکرنا سود مند ثابت ہوسکتا ہے ۔ترقی کی راہیں ہموار ہیں۔آگے بڑھنے کے موقع ملیں گے۔دوسروں سے کام لینے میں آسانی رہے گی ۔جس کےتحت عملہ آپ کیلئے مدد گار رہے گا۔ گھر کے معاملات زیر بحث آئیں گے، گھر میں مہمان داری ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے اور والدہ کے ساتھ راز و نیاز کرنے کا موقع ان کی صحت پر توجہ دینے کی بھی ضرورت ہے، تعمیراتی کاموں میںدلچسپی رہے گی ۔اس ہفتےکادرمیانی حصہ ایک دیرینہ خواہش پوری ہو جائے گی۔ آن لائن ٹر یڈنگ میںدلچسپی رکھنے والوں کے لیے منافع ہے۔ محبوب سے ملاقات کسی تقریب میں شرکت رہنمائی رہیں گے۔ ہمراض آپ کے لیے بہترمشورے لے کر آ سکتے ہیں لیکن اس ہفتے کا اختتام مسائل لے کرآئے گا اخراجات کی صورت میںتنہائی کی صورت میں صحت خراب ہونے کی صورت میں نظر بد کی صور ت میں اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے؛یا معیز؛124 دفعہ پڑھیے گا۔اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا بڑھتے ہیں ۔

Capricorn Weekly Horoscope In Urdu برج جدی

یہ ہفتہ پورا کا پوراآپ کے لیے مثبت ہے لیکن آخری دودن مسائل کا شکار ہیں۔ اس ہفتے کےآغاز سے ہی مقدس سنور جائے گا۔ ہرکام میں آسانی رہے گی، کوشش کریںاس ہفتے کے پہلے پانچ دن اپنےکاموں میں تاخیر پیدا مت ہونےدیں ۔سنی سنائی باتوں پر یقین کرنے کی ضرورت نہیں کسی بھرم کاشکار نہ ہو۔ بیرون ملک سفر کےحوالے سے حتمی شکل اختیار ہو گی پہلے دو دن اگر وہ خواب دیکھیںاس کی تعبیر ضرور معلوم کیجئے گا۔والد کی جانب سے فائدہ مل سکتاہے بہن بھا ئی مددگاراندرون ملک سفر خیر و عافیت سے گزرے گا۔ ہفتے کا درمیانی حصہ بےروزگار افراد کے لیے خوشی کی امید لے کر آ رہا ہے گھر کےمعاملات زیر بحث رہیں گے ۔گھر میںمہمانوں کی آمد و رفت ہو سکتی ہے۔شریک حیات مددگار رہے گا۔ شراکت داروں کے ساتھ اہم نوعیت کےمعاملات زیر بحث آ سکتے ہیں۔ کسی اہم شخصیت سے ملاقات بھی متوقع ویک اینڈ کی اگر بات کی جائے توخواہشات پوری نہ ہونا مایوسی کیطرف لے کر جائے گا۔ دوست مایوس کریں گے۔ کاروبار میں نقصان کااندیشہ ،کی گئی محنت کا صلہ نہیںملے گا، اللہ تعالی کا ایک نام ؛یالطیف؛129 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوںکا صدقہ نکالیے گا۔

Aquarius Weekly Horoscope In Urdu برج دلو

اس ہفتہ میںابتدائی طور پر رکاوٹیں آ رہی ہیں ۔ اخراجات میں اضافہ ،الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کیجئے گا۔تعلق داری خراب ہونے کا خدشہ ہے۔بزرگوں کی صحت خراب ہوگی ۔کسی فیملی ممبر کو ڈاکٹر کے پاس لےکر جانا پڑ سکتا ہے یا دوست کوبھی لے کر جا سکتے ہیں۔ خوش خوراکی سوچ سمجھ کے کیجئے گا۔ بد پرہیزی آپ کوبیمار کر دے گی اور پیسہ کیسے محفوظ کرنا ہے اس پر توجہ دیں۔اجنبی افراد سے محتاط رہیں ۔نوکری پیشہ افراد کے لیے خاص مشکلات کھڑی ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔لیکن اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپکے معاملات کو پرسکون کرے گا۔بدھ جمعرات کو خواب دیکھیں اس کی تعبیر ضرور معلوم کیجیے گا۔کامیابی آپ کا مقدر رہے گی۔ کی گئی محنت کا صلہ بہن بھائی ،والدآپ کے لئے مدد گار رہیں گے ۔ یا انکی جانب سے کو ئی مالی فائدہ ملتا ہوا دکھائی دیتاہے۔ اس ہفتہ کا اختتام آپ کو غیرمستقل مزاج کرے گا ۔جس کی وجہ سےبہت سے کام ادھورے اس ہفتے کےاختتام تک رہ جائیں گے۔ کسی پہ اعتبار نہیں کریں گے۔ کیونکہ خودآپ بے اعتبار ہوئے۔ پھر رہے ہیںتو بہتر ہے کہ سب سے پہلے اپنی اصلاح کریں پھر دوسروں کی کرنےکی کوشش کریں ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا سلام؛131دفعہ پڑھیے گا۔ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Pisces Weekly Horoscope In Urdu برج حوت

یہ ہفتہ ابتدائی طور پر محبت کرنے والوں کے لیے خوشی کی امیدلے کر آ رہا ہے اگر گھر والوںکو منانا ہے بات کر لیجیے۔ بات بنتی ہوئی دکھائی دیتی ہے اور جوپہلے سے شادی شدہ ہیں ان کےمابین بھی اختلافات ختم ہوناپیار محبت کی فضا گھر کا ماحول پرسکون دکھائی دیتا ہے۔ خریداری گھر سے باہر کھانا پینا سیر وتفریح گھومنا پھرنا رہے گا۔دوسروں سے فائدہ ملنے کی امید ہےکہیں نہ کہیں سے پیسے بھی آ سکتےہیں۔ پہلے دو دن اس ہفتے کے آپ کےلیے بہت اچھے ہیں کسی بھی کام کی ابتد کرنی ہے بنیاد رکھ دیجیے۔کیونکہ اس ہفتے کے باقی پانچ دن اتنے آسان نہیں ہیں۔ اخراجات میںاضافہ رہے گا۔ دوسروں سے بات نہیں منوا پائیں گے۔ اکیلا رہناشروع کر دیں گے۔ تنہائی کا شکارہو جائیں گے۔ لب و لہجے میں تلخی رہے گی یا تو گفتگو کریں گے نہیںلیکن کریں گے تو اتنی بے ہنگم کہ دوسرے گھبرا جائیں گے۔ اور ان کوآپ کو جواب دینے کے لیے کوئی جواب نہیں ہوگا۔ اور پھر نیندبھی خراب ہو رہی ہے سفر میںتاخیر ہو رہی ہے چیزوں میںرکاوٹیں رہیں گی۔ وراثت کےمعاملات میں لڑائی جھگڑے کی کیفیت خاصہ غصہ نظر آ رہا ہے۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا صمد؛134 دفعہ اس کوپڑھیے گا ۔اول آخر 14 دفعہ درودپاک کے ساتھ کالے رنگ کی چیزوںکا صدقہ ضرور نکالیے گا اجازت دیں ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں