تمام بروج کے ماہ نومبر کے صدقات ،یاد رہے یہ صدقہ صرف خالصتا قربت اللہ اور فی سبیل اللہ کریں ،اگر اللہ نے آپ کو حیثیت دی ہوئی ہے تو کسی انسان کو دے دیجیے ۔اگر مقدار کم ہے تو اللہ کی مخلوق، معصوم پرندوں کو ڈال دیجئے ۔جبکہ اللہ تعالی کو سب سے زیادہ پسند ہے کہ بھوکے کو کھانا کھلانا ،جس کا کپڑے نہ ہو اس کو کپڑے پہنانا ۔
برج حمل
حملی افراد ہر ہفتے کے دن100 گرام باجرہ اللہ کے نام پہ پرندوں کو ڈالیں۔ اتوار والے دن کم سے کم 100 گرام گڑ یا زیادہ جتنا دے سکیں کسی مستحق کو دینا ہے۔ ہر منگل کے دن 100گرام لال
مسور کی دال اللہ کے نام پہ پرندوں کو ڈال دیجیے۔
برج ثور
برج ٹورس والے افراد ہر جمعرات کے دن کم سے کم3 لڈو اللہ کے نام پہ دے دیں۔ہر ہفتے کے دن 100 گرام کالی دال پرندوں کو اللہ کے نام پرڈالنی ہے ۔مقدار زیادہ ہے تو کسی انسان کو دے دیجیے۔ ہر جمعہ کے دن سو گرام گلقند یا میٹھی دہی کسی کو دے دیجیے۔
برج جوزہ
جمنائی والے افراد ہر ہفتے کے دن100 گرام کالی دال اللہ کے نام پردے دیں۔ ہر بدھ کو 50 گرام ہری دال پرندوں کو ڈال دیں اور اگر آپ کو اللہ نے استطاعت دی ہے تو آدھا کلو ہری سبزی کسی کو دے
دیجیے۔ ہر منگل 100گرام لال مسور کی دال پرندوں کو ڈال دیجیے۔
برج سرطان
ابھی آپ کا گرہن بھی لگا ہے پیر کے دن 100 گرام کچے چاول پرندوں کو ڈال دیں۔ زیادہ مقدار ہے تو انسان کو دےدیجیے ۔ہر اتوار کے دن آپ نے 100 گرام گڑ اللہ کے نام پہ کسی کو دے دینا ہے ہر ہفتے کے دن 100گرام باجرہ پرندوں کو ڈال دیجیے ۔
برج اسد
لیو والے افراد ہر اتوار کے دن 100 گرام گڑ اللہ کے نام پہ کسی کو دے دیں اور ہر ہفتے کے دن 100 گرام باجرہ پرندوں کو ڈال دیجیے۔
برج سنبلہ
ورگو والے افراد ہر جمعرات کے دن 3 لڈو اللہ کےنام پہ دے دیجیے اور پیر کے دن 100 گرام باجرہ پرندوں کو ڈالنا ہے۔
برج میزان
میزان والے افراد ہر جمعہ کے دن 100گرام برفی اللہ کے نام پہ کسی کو دے دیجیے۔ ہر منگل کے دن 100 گرام لال مسور کی دال پرندوں کو ڈال دیجیے۔
برج عقرب
اسکارپین ہر جمعرات کے دناللہ کے نام پر 3 پیلے لڈو کسی کو دے دیجیے ، ہر ہفتے کے دن100 گرام کالی دال پرندوں کو ڈال دیجیے۔ ہر منگل کے دن 100گرام لال مسور کی دال پرندوں کو ڈالنی ہے ۔
برج قوس
ہر ہفتے کے دن اللہ کے نام پر 100گرام باجرہ پرندوں کو ڈال دیجیے اور ہر جمعے کو برفی گلقند 100 گرام کسی کو دے دیجیے۔
برج جدی
کیپریکونین ہر جمعرات کے دن اللہ کے نام پہ کم از کم3 پیلے لڈو کسی کو دے دیجیے گیا۔
برج دلو
دلوافراد نے ہر جمعرات کے دن 3پیلے لڈو اللہ کے نام پہ کسی کو دے دیجیے ۔ہر منگل کے دن100 گرام لال مسور کی دال اللہ کے نام پہ کسی کو دے دیجیے یا پرندوں کو ڈال دیں۔
برج حوت
برج حوت ہر ہفتے کے دن 100 گرام باجرہ یا دال اللہ کے نام پر پرندوں کو ڈال دیجیے اور ہر ہفتے کے دن سو گرام کالی د ال اللہ کے نام پر پرندوں کو ڈالیں ۔