آج کی تاریخ

برج جوزا آپ کا یہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

برج جوزا کے لیے یہ ہفتہ روحانی، ذہنی اور عملی لحاظ سے ایک نیا دروازہ کھولنے جا رہا ہے۔ جب بھی چاند سرطان کے زاویے پر آتا ہے، تو آسٹرولوجی کے مطابق قمری سال، یا اسلامی کیلنڈر کا نیا سال شروع ہو جاتا ہے۔ یہ محض کیلنڈر کی تبدیلی نہیں بلکہ ایک گہری توانائی کا لمحہ ہوتا ہے—ایسا لمحہ جو آپ کے اندرونی نظام، جذبات، سوچ اور اعمال پر براہِ راست اثر انداز ہوتا ہے۔
اسی ہفتے نظامِ شمسی میں دو اہم تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، جنہیں آپ شاید اپنی آنکھ سے نہ دیکھ سکیں، لیکن ان کے اثرات آپ کی زندگی میں محسوس ضرور ہوں گے۔ میری حیثیت ایک نجومی کی نہیں، بلکہ ایک رہنما کی ہے جس کا کام ہے کہ آپ تک وہ نعمتیں پہنچاؤں جو اللہ تعالیٰ نے کائناتی ترتیب میں رکھی ہیں، تاکہ آپ انہیں سمجھ کر، اختیار کر کے، اپنے وقت کو بہتر طریقے سے استعمال کر سکیں۔
ان دو تبدیلیوں میں سے پہلی تبدیلی عطارد کی ہے، جو اس ہفتے آپ کے تیسرے زاویے میں داخل ہو رہا ہے۔ عطارد، جو کہ برج جوزا کا حاکم سیارہ بھی ہے، جب اپنی ہی زیرِ اثر فضا میں آتا ہے، تو وہ نہایت طاقتور انداز میں اثر انداز ہوتا ہے۔ میری طویل مشاہداتی زندگی میں بارہا دیکھا گیا ہے کہ جب عطارد جوزا کے لیے تیسرے زاویے پر آتا ہے، تو تین اہم رجحانات جنم لیتے ہیں، جو فرد کی زندگی کا دھارا بدل سکتے ہیں۔پہلا رجحان یہ ہوتا ہے کہ جوزا افراد میں اظہارِ خیال کی طاقت میں زبردست اضافہ ہوتا ہے۔
دوسرا رجحان یہ ہے کہ اُن کی تجسس، معلومات حاصل کرنے کی خواہش، اور تیز فہمی بے حد فعال ہو جاتی ہے۔
تیسرا رجحان ان کی ذاتی سرگرمیوں میں اضافہ ہے۔ جب عطارد اس زاویے پر آتا ہے تو فرد کے معمولات میں تیزی آ جاتی ہے۔ وہ زیادہ چاک و چوبند، فعال، اور ہر وقت متحرک رہتا ہے۔
یہ سب وہ تبدیلیاں ہیں جو آپ کی آنکھ سے پوشیدہ ہیں، مگر ان کا اثر آپ کے ذہن، زبان، رویے اور عمل پر نمایاں ہوتا ہے۔ میری ذمہ داری یہ ہے کہ آپ تک وہ باتیں پہنچاؤں جو کائنات کے نظام میں ترتیب دی گئی ہیں، تاکہ آپ اس ہفتے کو عام نہ سمجھیں بلکہ اسے اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ایک نعمت کے طور پر لیں—ایسی نعمت جو زندگی میں ذہنی روشنی، جذباتی توازن، اور عملی کامیابی کے دروازے کھول سکتی ہے۔
اب یہ آپ پر ہے کہ آپ اس وقت کو صرف گزرنے دیں، یا اسے پہچان کر، سمجھ کر، اور اپناتے ہوئے اپنی زندگی کے ایک نئے، بہتر باب کا آغاز کریں۔
26 جون کو عطارد، یعنی مرکری، جو نظام شمسی کا ایک اہم سیارہ ہے، نمودار ہوگا۔ اس سیارے کی ذمہ داریاں بہت سی ہیں جو ریسرچ سے معلوم ہوئیں۔ جب بھی عطارد آپ کے لیے تیسرے زاویے پر آتا ہے، ہم نے یہ دیکھا ہے کہ جمنائی افراد میں تین بڑے رجحانات پیدا ہوتے ہیں۔پہلا رجحان یہ ہے کہ وہ تمام خرابیاں جو ان کی ذات میں موجود تھیں اور جن کے ساتھ وہ مسلسل زندگی گزار رہے تھے جیسے کوئی بری عادت، ڈسپلن کی کمی، مقصد کا نہ ہونا، یا ذمہ داریوں سے غفلت ان سب پر قابو پانے کا جذبہ پیدا ہونے لگتا ہے۔ جیسے اگر کوئی عادت صحت کو خراب کر رہی ہو تو وہ اسے درست کرنے کی کوشش کریں گے۔ جیسے مسلز کی کمزوری، ذہنی الجھن، یا کوئی ایسی عادت جو طرزِ زندگی کو بگاڑ رہی ہو۔ اگر آپ بہت زیادہ سوتے ہیں، حد سے زیادہ بولتے ہیں، شرمیلے ہیں، دوسروں سے بات چیت نہیں کر پاتے، تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے، اپنے حقوق مانگنے کی صلاحیت کم ہو گئی ہو، یا حافظہ کمزور ہو گیا ہو تو یہ سب عادات اب قابو میں آ سکیں گی۔یہ میری بطور پیشہ ور ماہر نجوم پیش گوئی ہے کہ جیسے ہی عطارد 26 جون کو تیسرے زاویے پر نمودار ہوگا، آپ ان تمام بری عادتوں پر قابو پا سکیں گے۔ اگر آپ کے اندر کوئی بھی ایسی عادت ہے جو ناپسندیدہ، غیر معقول اور زندگی میں نہیں ہونی چاہیے، تو آپ اس پر قابو پانے کے قابل ہو جائیں گے جیسے رسک نہ لینا، غصہ زیادہ کرنا وغیرہ۔ یہ پہلا فائدہ ہوگا: آپ قدرتی بہاؤ کے ساتھ مثبت ذہن کے ساتھ زندگی کی طرف لوٹ آئیں گے، قوانین اور نظم کے ساتھ۔دوسرا فائدہ یہ ہے کہ عطارد زندگی میں سکون کا نمائندہ ہے۔ جب آپ اپنے منصوبوں، فیصلوں، اور نتائج سے مطمئن ہوں تو دل کو خود بخود سکون محسوس ہوتا ہے، دماغ کو بھی راحت حاصل ہوتی ہے۔ جیسے ایک شخص دن بھر محنت کرے، اور شام کو اپنے مطابق یا کچھ کم نتائج حاصل کرے، تو اسے یہ اطمینان ہوتا ہے کہ میں نے پوری کوشش کی۔ لیکن اگر کوشش ہی نہ کی ہو، ارادے کمزور ہوں، تو انسان کو پچھتاوا ہوتا ہے۔ عطارد کی بدولت یہ سکون بھی ملے گا کہ آپ کو حقیقی نتائج، اوسط نتائج، اور اس کے ساتھ تسکین بھی ملے گی۔تیسرا فائدہ یہ ہے کہ عطارد آپ کا حاکم سیارہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کی ذہنی بلوغت، مستقل مزاجی، جادوئی گفتگو، تخلیقی صلاحیتیں، عوام سے رابطے، کلائنٹس کے ساتھ تعلق، کولیگز سے تعلق، خون کے رشتے — سب ہموار اور مفید ہونے جا رہے ہیں۔اگر کوئی الجھن خون کے رشتوں میں تھی، کلائنٹس کے ساتھ مسئلہ تھا، کلائنٹس کو فائنل لائن تک نہیں لا پاتے تھے، یا جاب میں یا کام کی جگہ پر پریشانیاں تھیں تو یہ سب اب حل ہو جائیں گی۔ یہ ہیں وہ تمام فوائد جو جمنائی افراد کو 26 جون کے بعد عطارد کی بدولت حاصل ہوں گے۔دوسری تبدیلی 28 جون کو متوقع ہے، جب چاند اپنی گردش مکمل کر کے نئے قمری سال کا آغاز کرے گا۔ جب چاند سرطان کے زاویے پر آتا ہے تو اسلامی یا قمری کیلنڈر کا نیا سال شروع ہو جاتا ہے، اور اس ہفتے بھی ایسا ہی ہوگا۔ چاند آپ کے لیے دوسرے زاویے پر ہوگا، اور یہ اسی زاویے کا نمائندہ ہے۔جو لوگ علمِ نجوم سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ دوسرا زاویہ مالی کامیابیوں، منافع، اور ملٹی ٹاسکنگ کی صلاحیتوں کا زاویہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آمدنی کے ذرائع ایک سے زیادہ ہوں گے، یا کوئی نیا ذریعہ بنے گا، یا اس کی بنیاد رکھی جائے گی — یہ سب ممکن ہے۔ان دو تبدیلیوں کے بعد جمنائی افراد وقت کے ساتھ بہت بہتر ہو جائیں گے۔ اب پریشان ہونا یا گِلہ کرنا چھوڑ دیں۔ آپ کی پرانی سوچ، تاخیر سے کیے گئے فیصلے، مواقع ضائع کرنے کے تمام امکانات اب ختم ہو چکے ہیں۔ اب خود کو مؤثر بنانے کے لیے منصوبہ بندی کریں، زمینی محنت کریں، وسائل جمع کریں، بری جسمانی عادتیں چھوڑیں، سیکھنے کی صلاحیتیں ابھاریں، کولیگز اور خاندان سے تعلقات بہتر کریں — یہ ایک بہترین وقت ہے۔اب اگر کوئی کہے کہ میں ابھی بھی آزمائش میں ہوں، تو وہ غلطی پر ہے۔ باقی سیارے بھی آپ کے لیے موافق ہیں۔ سورج آپ کے دوسرے زاویے میں ہے، جو فیصلوں، ہمت، اور اعتماد کا نمائندہ ہے، اور وہ آپ کو فائدہ دے رہا ہے۔ زہرہ، جو رومانس کا نمائندہ ہے، اس وقت بارہویں زاویے پر ہے، مگر اگلے ہفتے پہلے زاویے پر آ جائے گا، تو یہ مسئلہ بھی ختم ہو جائے گا۔مشتری بھی آپ کے دوسرے زاویے میں ہے، اور زہرہ کو ری کور بھی کرتا ہے۔ مشتری لائف پارٹنرشپ، خوش بختی، اور دل کے سکون کا نمائندہ ہے۔ زحل آپ کے گیارہویں زاویے میں ہے، جو لیڈر شپ، فیصلہ سازی، اور آئی کیو پر مبنی رسک لینے کی صلاحیتوں کا نمائندہ ہے۔ تو اس وقت تمام سیارے جمنائی افراد کے لیے مثبت حالت میں ہیں۔اب کوئی گردشِ ایام کی شکایت نہیں کر سکتا۔ یہ وہی بات ہے کہ چمکتا دن ہو، اور کوئی کہے کہ اندھیری رات ہے ایسا ممکن نہیں۔ اگر اتنے زیادہ سیارے آپ کی حمایت میں ہوں، اتنا سنہری وقت ہو، اور آپ پھر بھی سست ہیں، تو مسئلہ نظام شمسی میں نہیں، آپ میں ہے۔ااگر اس قدر بہترین سیزن میں بھی آپ نے فائدہ نہ اٹھایا تو پھر آپ کے لیے بہتر وقت آنا مشکل ہے۔ جمنائی افراد، اس بات کو سنجیدگی سے لیجیے۔ اپنی دعاؤں میں مجھے اور میری ٹیم کو ضرور یاد رکھیں۔ آپ کی دعائیں میرے لیے بہت قیمتی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں