آج کی تاریخ

بجٹ اجلاس میں پیپلزپارٹی نے حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کے بعد حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی بجٹ اجلاس کے دوران متعدد حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے بجٹ کے حوالے سے اپنی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ بجٹ اجلاس میں چھوٹے کسانوں کی نمائندگی کرے گی اور ان کے مسائل کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جائے گا، ساتھ ہی عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی کم کرنے کے اقدامات کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔
پارٹی چھوٹے کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے پر زور دے گی اور زراعت کے شعبے کی مسلسل تنزلی پر شدید تحفظات کا اظہار کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نجکاری پالیسی کی بھی کھل کر مخالفت کرے گی۔
مزید یہ کہ پارٹی کی طرف سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے واضح اقدامات اٹھانے کا مطالبہ بھی سامنے آئے گا۔
پیپلزپارٹی یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کی بحالی اور سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کے مطالبات کو بھی ایوان میں اٹھائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں