Post Views: 87
بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ جون کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمت میں تقریباً 65 پیسے فی یونٹ کمی کی توقع ہے۔
کمپنی برائے پاور پرچیز ایڈجسٹمنٹ (CPPA) نے جون کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
نیپرا اس درخواست پر 30 جولائی کو سماعت کرے گا۔ تاہم، یہ کمی لائف لائن اور کراچی کے صارفین پر لاگو نہیں ہوگی۔