بجلی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم وصول کرنے کی تیاری

بجلی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم وصول کرنے کی تیاری

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست کردی۔تفصیلات کے مطابق کمپنیوں نے 51 ارب 88 کروڑ روپے وصول کرنےکی درخواست کی ہے جو رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔بجلی مہنگی ہونے کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے کیپسٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست ہے جب کہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں