Post Views: 16
اسلام آباد: ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیپرا 29 اکتوبر کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا جس کے بعد فیصلہ متوقع ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بھی طویل مدتی ریلیف پیکیج تیار کیا جا رہا ہے، جس کے تحت آئندہ 3 سال کے لیے بجلی کی قیمت میں 14 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلیف پیکیج کے تحت زرعی صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 23 روپے 50 پیسے جبکہ صنعتی صارفین کے لیے 22 سے 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ مقرر کی جا سکتی ہے۔