آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

بجلی سستی ہونے کا امکان، صارفین کیلئے بڑا ریلیف متوقع

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کے صارفین کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپے 75 پیسے کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو درخواست دے دی ہے۔ یہ درخواست مالی سال 2024-25 کی آخری سہ ماہی سے متعلق ہے، جس کی منظوری کی صورت میں صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف حاصل ہوگا۔
یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ نہ صرف سرکاری ڈسکوز بلکہ کے الیکٹرک پر بھی لاگو ہوگی۔ نیپرا 4 اگست کو اس درخواست پر باضابطہ سماعت کرے گا۔
اگر نیپرا نے ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے دی گئی تجاویز کو منظور کر لیا تو ممکنہ طور پر ریلیف کی شرح 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ تک بڑھ سکتی ہے۔
قیمتوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ نیپرا کی جانب سے سماعت کے بعد کیا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں