آج کی تاریخ

باگڑ سرگانہ عوام بے حال آفیسر

کھانے پینے کی اشیاء دالیں ،گھی ،چینی ،سبزیاں ،پھل، عام اور غریب آدمی کی پہنچ سے باہر

باگڑسرگانہ(نامہ نگار) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناکام،عوام مافیا کے رحم و کرم پر باگڑسرگانہ اور گردونواح میں خود ساختہ مہنگائی کے طوفان برپا ہو چکے ہیں،تفصیل کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کا کنٹرول ختم ہو چکا خودساختہ مہنگائی مافیا بے لگام، باگڑ سرگانہ اور اس کے گردونواح میں کھانے پینے کی اشیاء بالخصوص دالیں چینی گھی سبزیاں اور پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے پھلوں کے ریٹ سرکاری لسٹ سے چار گنا زیادہ وصول کیے جا رہے ہیں دوکاندار مافیاز نے خود ساختہ ریٹ مقرر کر رکھے ہیں جو عام اور غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں اس تمام صورت حال سے عام غریب عوام بے حد پریشان ہیں دیگر اشیاء کی خریداری تو دور کی بات کچھ طبقات صرف سبزی کی خریداری تک نہیں کر سکتے جس سے لوگ ایک وقت کے کھانے کا انتظام کر سکیں مارکیٹ میں کوئی بھی سبزی ایسی نہیں جو سیکڑوں روپے سے کم میں دستیاب پھلوں کے ریٹ سرکاری ریٹ لسٹ سے چار گنا زیادہ وصول کیے جا رہے ہیں گزشتہ روز اڈاپل باگڑسرگانہ پر آلو بخارا سات سے آٹھ سو روپے خوبانی دو سو سے تین سو روپے آم دو سو سے اڑھائی سو روپے کلو فروخت ہوتے رہے ہیں غریب ایک عرصہ سے مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے آج چینی کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان موجود ہے عوامی حلقوں محمد علی مشتاق احمد محمد عارف خان محمد ودیگرنے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس خود ساختہ مہنگائی کے جن کو قابو کیا جائے تاکہ غریبوں کو ایک وقت کا کھانہ باآسانی مل سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں