حکومت پاکستان امریکی اداروں کی جانب سے امریکی صدر جوبائیڈن کو عمران خان کی قید کے حوالے سے لکھے گئے خط کو یکسر کوئی اہمیت نہیں دیتی۔
دفتر خارجہ نے ایک دوسرے ملک کے قانون سازوں کی جانب سے اسے پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا۔
امریکی اراکین کانگریس کی جانب سے صدر جوبائیڈن کو خط لکھا گیا تھا۔ خط میں پاکستان سے اپیل کی گئی ہے کہ انسانی حقوق سے متعلق ایوان نمائندگان کی قرارداد پر اقدامات کرے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی دیگرسیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہنگامی بنیادپروکالت کی جائے، یواین ورکنگ گروپ کی رپورٹ کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی قیدیوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عام انتخابات میں انسانی حقوق کی پامالی کی گئی ہے۔ پاکستانی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو انتخابات سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ صدر جوبائیڈن کو لکھے خط پر چھیالیس اراکین کانگریس کے دستخط ہیں۔
تاہم پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے امریکی صدر کو لکھے گئے خط کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے