Imran Khan, PTI, Adiala Jail, Judicial Commission, May 9, November 26, Negotiation, Establishment, Court Cases, Toshakhana Case, Al-Qadir University Case, Aliema Khan, Missing Persons, Judicial System, Political Statements, Pakistan Politics

بانی پی ٹی آئی عمران خان 7 نئے مقدمات میں گرفتار

بانی پاکستان تحریک انصاف کی 7 نئے مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف 28 ستمبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔عمران خان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت پیش کیا گیا۔پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی۔

پراسیکیوشن کی جانب سے مزید ریمانڈ کی استدعا نہ کرنے پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے 7 نئے کیسز میں عمران خان کو گرفتار کر لیا۔خیال رہے کہ 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دینے پر عمران خان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں