Post Views: 109
توشہ خان ٹو کیس میں ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی نہ ہوسکی، راولپنڈی پولیس نے عمران خان کو جیل کے اندر ہی دیگر کیسز میں گرفتار کرلیا۔۔ بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے عمران خان کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔ مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات 7ATA, اور 353, 186, 285,286,148, 149, 427, 109, 188 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیا گیا ہے،ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم عمران خان سے تفتیش کر رہی ہے۔ عمران خان کو آج جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔







