آج کی تاریخ

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری ی بی کا پہلا ویڈیو بیان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری ی بی کا پہلا ویڈیو بیان

تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی تیسری اہلیہ بشری بی بی نے پہلی بار ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا جو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا گیا ہے۔ بیان میں چوبیس نومبر کی فائنل کال کے متعلق بشری بی بی نے عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچایا ہے

بشری بی بی کا بیان عمران خان کے آفیشل پیج سے شئیر کیا گیا جسے چند گھنٹوں میں ملینز ویورز نے دیکھا ہے

ویڈیو بیان میں بشری بی بی نے کہا ہے کہ یہ صرف عمران خان کی جنگ نہیں بلکہ عوام کی جنگ ہے اور عمران خان نے ہر طبقہ کے لوگوں کو احتجاج کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔ بشری بی بی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے وکیلوں کو کہا ہے کہ وہ اپنی یونیفارم میں اس احتجاج کو لیڈ کریں

بشری بی بی نے مزید کہا ہے کہ چوبیس نومبر کی تاریخ کبھی بھی تبدیل نہیں ہوگی۔ صرف عمران خان کے باہر آنے پر اپنی زبان سے اگلا لائحہ دینے پر ہی تاریخ تبدیل ہوسکتی ہے۔ عمران خان خود عوام سے خطاب کریں گے

بشری بی بی نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی پر ظلم کیا جارہا ہے۔ اداروں اور پولیس سے التجا ہے کہ پرامن احتجاج کرنا حق ہے۔ شیلنگ اور توڑ پھوڑ کرکے ناجائز کام مت کریں۔

بشری بی بی نے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ اس ملک کو انصاف دینے کے لئے عمران خان جیل میں ہے۔ کیا تمام قربانیاں صرف عمران خان نے دینی ہیں۔ عمران خان بہتر سال کے ہو چکے ہیں۔ انکا دل بھی کرتا ہے کہ گھر بیٹھیں ٹی وی دیکھیں آرام کریں۔ عمران خان صرف عوام کے لئے جیل کی کال کوٹھڑی میں ہے۔

پی ٹی آئی کو پرامن احتجاج سے روکنے کے لئے پیٹیشن دائر کی جارہی ہیں۔ ہمارے ساتھ ایسا مت کریں اور ہمیں احتجاج کا حق دیا جائے ہم قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں