بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلیے بچوں کے قاتلوں بھارت، افغانستان سے مدد لے رہا ہے، وزیر اطلات پنجاب

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی زاہد بخاری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان نے بانی تحریک انصاف کے ملک مخالف ایجنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔
عظمٰی زاہد بخاری نے بتایا کہ بھارتی میڈیا کے اثر میں آ کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے بانی تحریک انصاف کو قوم پہلے ہی پہچان چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فرد اقتدار حاصل کرنے کے لیے بچوں کے قاتل طالبان اور بھارت کی مدد حاصل کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی تحریک انصاف کے فضول بیانات اس کی ذہنی اور اخلاقی کمزوری کا ثبوت ہیں۔ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے یہ چند چہرے ریاستی استحکام کے لیے واضح خطرہ ہیں اور دشمن ایجنڈے پر چلنے والوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ ریاست ہر سازش ناکام بنا دے گی۔
عظمٰی زاہد بخاری نے کہا کہ ریاستی اداروں پر حملے، شہداء کی توہین اور افواج کے خلاف پروپیگنڈا سب دشمن کے ایجنڈے کا حصہ ہیں، لیکن قوم نے اسے ناکام بنایا ہے۔ پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہر سازش ریاست کے فولادی عزم کے سامنے ناکام ہوگی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں