Post Views: 21
پاکستانی مشہور گانا ’بول کفارہ‘ ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ انڈسٹری کی جانب سے کاپی کرکے فلم دیوانے کی دیوانیت میں شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی گلوکار جوبن نوتیال اس گانے کو کاپی کر چکے ہیں، جبکہ اس بار اسے نیہا ککڑ، فرحان صابری اور ڈی جے چیتاس نے اپنی آواز دی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نئے ورژن میں نصرت فتح علی خان کے مقبول گانے ’دلہے کا سہرا‘ کے کچھ بول بھی شامل کیے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس گانے کی ریلیز کے بعد پاکستانی صارفین نے سخت ردعمل دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی انڈسٹری پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے کے باوجود بار بار ہمارے گانے چرا کر پیش کرتی ہے۔ ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا: ’’سونم باجوا یہ گانا IAF سے PAF کے نام کر رہی ہیں‘‘۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ پہلے بھی متعدد پاکستانی گانے بغیر کریڈٹ دیے استعمال کر چکا ہے۔