آج کی تاریخ

مظفرگڑھ: تھانہ قصبہ گجرات پولیس کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں کرسٹل آئس نیٹ ورک بے نقاب، 3 سمگلرز گرفتار-مظفرگڑھ: تھانہ قصبہ گجرات پولیس کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں کرسٹل آئس نیٹ ورک بے نقاب، 3 سمگلرز گرفتار-جنوبی پنجاب میں ٹرسٹ کی آڑ میں بڑے ہسپتال کروڑوں کے ٹیکس چور نکلے-جنوبی پنجاب میں ٹرسٹ کی آڑ میں بڑے ہسپتال کروڑوں کے ٹیکس چور نکلے-بارہ گھنٹے ڈیوٹی،ایئرپورٹ پر ڈپٹی کلکٹر اور انسپکٹر کی لڑائی سے عملہ پریشان-بارہ گھنٹے ڈیوٹی،ایئرپورٹ پر ڈپٹی کلکٹر اور انسپکٹر کی لڑائی سے عملہ پریشان-پنجاب کی یونیورسٹیوں میں ایڈیشنل چارج پر وائس چانسلرز کا اختیارات سے تجاوز، تعلیمی نظام متاثر-پنجاب کی یونیورسٹیوں میں ایڈیشنل چارج پر وائس چانسلرز کا اختیارات سے تجاوز، تعلیمی نظام متاثر-ڈیڑہ: ٹیچنگ ہسپتال میں مہنگی ادویات غائب، مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں-ڈیڑہ: ٹیچنگ ہسپتال میں مہنگی ادویات غائب، مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں

تازہ ترین

بارہ گھنٹے ڈیوٹی،ایئرپورٹ پر ڈپٹی کلکٹر اور انسپکٹر کی لڑائی سے عملہ پریشان

ملتان (وقائع نگار) ملتان ایئرپورٹ ڈپٹی کلکٹر اور انسپکٹر کی لڑائی عملے کے لیے درد سر بن گئی ڈپٹی کلکٹر نے اپنی توہین کا بدلہ لینے کے لیے ایئرپورٹ عملے کی ڈیوٹی 8 گھنٹے سے 12 گھنٹے کر دی عملے نے تنگ آ کر ملتان ائیرپورٹ سے تبادلے کے لیے سفارشیں کروانا شروع کر دیں ، تفصیل کے مطابق ملتان ایئرپورٹ پر تعنیات ڈپٹی کلکٹر قرۃ العین اور چیف کلکٹر کے قریبی عزیز انسپکٹر ارسلان میرانی کی لڑائی شدت اختیار کر چکی ہے ڈپٹی کلکٹر قرۃ العین جب اسکیننگ مشین مشین پر آتی ہیں تو با اثر انسپکٹر ارسلان میرانی اور اس کی ٹیم ڈپٹی کلکٹر کیخلاف نازیبا کلمات ادا کرنا شروع کر دیتے ہیں اس سے بچنے کے لیے ایڈیشنل کلکٹر اور ڈپٹی کلکٹر دونوں اپنے کمرے تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں لیکن اپنی اس توہین کا بدلہ لینے کے لیے دونوں خواتین افسران نے ایئرپورٹ عملے کی ڈیوٹی 8 گھنٹے سے بڑھا کر 12 گھنٹے کر دی جس پر تمام عملے نے احتجاج کیا لیکن ڈپٹی کلکٹر ایئرپورٹ قرۃ العین نے کسی کی بھی بات ماننے سے انکار کر دیا کسٹم ایئرپورٹ عملے نے کہا کہ آپ دونوں کی لڑائی میں ہمارا کیا قصور ہے بااثر انسپکٹر ارسلان میرانی خود تو صرف دبئی سے آنے والی پروازوں کو چیک کرنے کے لیے آتا ہے جبکہ باقی سٹاف 12 / 12 گھنٹے ڈیوٹی کر رہے ہیں ڈپٹی کلکٹر قرۃ العین کا کہنا ہے کہ جب تک ارسلان میرانی معافی نہیں مانگتا ڈیوٹی 12 گھنٹے ہی رہے گی جس کی وجہ سے ملتان ایئرپورٹ عملے نے ملتان سے ٹرانسفر کے لیے سفارشیں کروانا شروع کر دی ہیں اس حوالے سے جب ڈپٹی کلکٹر قرۃ العین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ سٹاف کی کمی کی وجہ سے تین شفٹیں ختم کر کے دو شفٹیں کر دی گئی ہیں جیسے ہی سٹاف کی کمی پوری ہوگی ملتان ایئرپورٹ پر بھی دوسرے تمام ایئرپورٹس کی طرح دوبارہ تین شفٹیں کر دی جائیں گی –

شیئر کریں

:مزید خبریں