سال2023 کا آخری مہینہ شروع ہوچکا ہے اور اب کچھ ہی دنوں میں پوری دنیا سالِ نو کا جشن منائے گی، ہر سال کے شروع ہونے سے قبل لوگ اپنے کچھ اہداف کا تعین کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اس سال انہیں حاصل کرلیں۔
نوکری پیشہ افراد کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کسی بہتر نوکری کی تلاش میں کامیاب ہوں، یا ترقی ملے جب کہ کاروباری پیشہ افراد اپنے کاروبار کو پروان چڑھتا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
ویسے تو مستقبل کا حال کوئی نہیں جانتا لیکن اجرامِ فلکیات کے ماہرین ستاروں کی روشنی میں کچھ پیشگوئیاں ضرور کرتے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کا آنے والا سال کیسا ثابت ہوگا۔
کونسے 4 ستارے 2024 میں زیادہ پیسے کمائیں گے؟
جرامِ فلکیات کے ماہرین نے سالِ نو کے لیے بارہ میں سے چار ستاروں کو منتخب کیا ہے اور ان کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ وہ 2024 میں دولت کے معاملے میں خوش قسمت رہیں گے کیونکہ یہ ستارے دیگر کے مقابلے میں زیادہ پیسے بنائیں گے۔آئیں دیکھتے ہیں کہ وہ چار ستارے کون سے ہیں۔
برج سنبلہ
ان خوش قسمت ستاروں میں سب سے پہلے برج سنبلہ آتا ہے جو کہ 23 اگست سے 22 ستمبر تک پیدا ہونے والوں کا ہوتا ہے، ماہرین کے مطابق جب 2024 شروع ہوگا تو آپ پہلے ہی مالی طور پر مضبوط ہوں گے، آپ کا اس لحاظ سے اچھا وقت 14 اکتوبر 2023 کے بعد سے شروع ہوا تھا۔مارچ 2024 تک آپ لوگوں کو مالی طور پر مشکل نہ آنے کے امکانات واضح ہیں، البتہ اس کے بعد کچھ عرصے کے لیے شاید آپ کو مسائل ہوں لیکن یہ وقتی ہوں گے۔اکتوبر میں امکان ہے کہ آپ سب سے زیادہ دولت کمائیں گے۔
برج عقرب
آپ کے پاس اس سال غور کرنے کے لیے بہت سارے معاملات ہیں، پچھلے کچھ سالوں میں آپ نے اپنی کنٹرول کرنے والی عادت کے تحت نقصان اٹھایا ہے، اس کے علاوہ آپ کو مالی اعتبار سے بھی پریشانیوں کا سامنا رہا، لیکن اب ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ماہرین کے مطابق یکم جنوری سے 25 مئی تک، آپ کو اپنے کیرئیر پر خصوصی توجہ دینی چاہیے، وہ مواقع جن کا آپ کو کئی عرصے سے بے صبری سے انتظار تھا، ان کے پورا ہونے کے امکانات ہیں۔ 23 اکتوبر سے 21 نومبر تک پیدا ہونے والے افراد عقرب سے تعلق رکھتے ہیں، آپ کا ستارہ بھی ان خوش قسمت ستاروں میں شامل ہے جو کہ 2024 میں خوب پیسہ کمائیں گے۔
برج جدی
22 دسمبر سے 19 جنوری کی پیدائش والے برج جدی کے لوگ ہوتے ہیں اور آپ بھی اس سال خوش قسمت رہنے والے ہیں کیونکہ آپ لوگوں کو بھی بظاہر نئے سال میں مالی طور پر مشکلات نہیں جھیلنی پڑیں گی۔اگر آپ محنت اور اپنی حاضر دماغی کے ساتھ کام کرتے رہے تو یہ سال آپ کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہونے والا ہے۔
برج حوت
اس فہرست کے آخر میں برج حوت ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ حوت اس فہرست میں شامل ہے۔جی ہاں! ماہرین کی پیشگوئی میں آپ لوگوں کا ستارہ بھی موجود ہے، دوسروں کے مقابلے میں آپ لوگ بھی اس سال مالی طور پر خوش قسمت رہنے والے ہیں۔
تو آئیے دیکھتے ہیں کہ ماہرین کے مطابق وہ کون سے 3 ستارے ہیں جو سال 2024 میں خوش قسمت ثابت ہوں گے۔
برج جدی (Capricorn) : December 22 – January 20
برج جدی نئے سال کا وہ پہلا ستارہ ہے جو اس سال دوسروں کے مقابلے میں خوش قسمت رہے گا، وہ چیزیں جو آپ کی 2023 میں نامکمل رہیں، قوی امکان ہے کہ 2024 میں پوری ہوجائیں۔
یہ آپ کے لیے بڑی کامیابی کا سال ہو گا، خاص طور پر مئی کے آخر میں، آپ کے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اپریل آپ کے لیے خاص طور پر اچھا مہینہ ہوگا۔قدرت کی طرف سے ملنے والے مواقع اور اشاروں پر دھیان دیں، خطرات مول لیں اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی ہمت کریں، کیونکہ ستارے آپ کے حق میں ہیں۔صبر اور عزم آپ کو آپ کے مقاصد میں کامیابی دلانے کے لیے بہت ضروری ہوں گے۔
برج ثور (Taurus): April 21 – May 20
برج ثور سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس سال خوش قسمت رہیں گے، مئی کے آخر تک آپ کو کئی مواقع ملیں گے جن کے تحت آپ اپنے مقاصد میں کامیاب ہوسکتے ہیں، نئے پراجیکٹس کو دریافت کرنے، رسک لینے اور نئے تجربات کو کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔ان سب میں اپنی صحت کو نہ بھلا بیٹھیے گا، کوشش کریں بہترین غذا لیں، جسمانی سرگرمیاں زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ ذہن کے ساتھ جسم بھی تندرست رہے۔
برج جوزا (Gemini): May 21 – June 21
جیمینائی، مئی کے آخر سے آپ کو اپنے لیے قسمت کے دروازے کھلتے ہوئے محسوس ہوں گے۔مشتری (Jupiter) آپ کے ستارے میں منتقل ہو جائے گا جو آپ کو اپنی طاقتور توانائی فراہم کرے گا۔ مئی سے لے کر سال کے اختتام تک، ایسا لگتا ہے جیسے پوری کائنات آپ کے حق میں ہے، آپ کو ناقابل یقین مواقع حاصل ہوں گے۔2024 کو ایک ناقابل فراموش سال بنانے کے لیے ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں، اپنے آپ پر بھروسہ کریں۔