آج کی تاریخ

جنوبی پنجاب: نئے شیڈول کے بعد رجسٹری کلرک اور پٹواری مافیا عوام کو لوٹنے میں سرگرم-جنوبی پنجاب: نئے شیڈول کے بعد رجسٹری کلرک اور پٹواری مافیا عوام کو لوٹنے میں سرگرم-جیل میں گینگ تیار، درجنوں مقدمات، خطرناک صفدری لپرا سی سی ڈی کے ہاتھوں گرفتار-جیل میں گینگ تیار، درجنوں مقدمات، خطرناک صفدری لپرا سی سی ڈی کے ہاتھوں گرفتار-بہاولپور آن لائن جوا نیٹ ورک: اشرف بوہڑ و رشتےدار مرکزی کردار، راشد انٹرویو ایکسپرٹ-بہاولپور آن لائن جوا نیٹ ورک: اشرف بوہڑ و رشتےدار مرکزی کردار، راشد انٹرویو ایکسپرٹ-بلوچستان اور کے پی میں حکومتی رٹ غائب، دہشت گردی کا خاتمہ تو دور کی بات ہے، مولانا فضل الرحمٰن-بلوچستان اور کے پی میں حکومتی رٹ غائب، دہشت گردی کا خاتمہ تو دور کی بات ہے، مولانا فضل الرحمٰن-بارش کی تباہ کاریوں پر کسی صوبے کو مدد درکار ہو تو سندھ حکومت تیار ہے، شرجیل میمن-بارش کی تباہ کاریوں پر کسی صوبے کو مدد درکار ہو تو سندھ حکومت تیار ہے، شرجیل میمن

تازہ ترین

بارش کی تباہ کاریوں پر کسی صوبے کو مدد درکار ہو تو سندھ حکومت تیار ہے، شرجیل میمن


کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت 2010ء سے اب تک کئی بار طوفانی بارشوں اور سیلاب جیسی آفات کا سامنا کر چکی ہے اور ان سے نمٹنے میں مکمل مہارت رکھتی ہے۔ اگر کسی دوسرے صوبے کو ضرورت پڑی تو سندھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں انتظامیہ الرٹ ہے اور تمام تر مشینری دستیاب ہے۔ گورنر پنجاب کے حالیہ دوروں کے تناظر میں بھی سندھ حکومت نے مکمل تعاون اور ہم آہنگی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
بلوچستان میں پیش آئے المناک قتل کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے بہیمانہ جرائم میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے، پاکستان پیپلز پارٹی اس قسم کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
شرجیل میمن نے کاروباری طبقے کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے کہا کہ سندھ حکومت نے ریڈ ٹیپ ازم کے خاتمے کے لیے آن لائن ون ونڈو آپریشن شروع کیا ہے تاکہ صنعت کاروں اور تاجروں کو کاروباری ماحول میں آسانی مل سکے۔
بلڈنگ گرنے کے حالیہ واقعے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 61 خطرناک عمارتوں میں سے 59 کو خالی کرا لیا گیا ہے، غیر قانونی تعمیرات پر سخت کارروائیاں جاری ہیں، متعدد عمارتیں گرائی جا چکی ہیں اور کرایہ داروں کو 6 ماہ کا کرایہ سندھ حکومت کی جانب سے دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جام صادق پل اگست تک مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، جب کہ شاہراہ بھٹو، یلو لائن اور ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے بھی جلد مکمل ہونے جا رہے ہیں۔ کے فور منصوبے پر بھی تیزی سے کام جاری ہے اور وزیراعلیٰ سندھ اس پر مسلسل اجلاس کر رہے ہیں۔
سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اگر کوئی سیاسی رہنما قانون شکنی کرے، ریاستی املاک کو نقصان پہنچائے یا دہشت گردی جیسا رویہ اپنائے تو اس پر معافی نہیں ہونی چاہیے۔ 9 مئی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈ اس وقت اڈیالہ جیل میں موجود ہے، جس نے خود تو اپنے بچوں کو محفوظ رکھا لیکن دوسروں کے بچوں کو گمراہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار غیر قانونی تعمیرات میں ملوث اعلیٰ سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اور بغیر منظوری کے کی گئی تعمیرات کے خلاف سخت اقدامات جاری ہیں تاکہ آئندہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کو روکا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں